donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Muztar Iftekhari
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جب مرا ان کا سامنا ہوگا *
جب مرا ان کا سامنا ہوگا 
حق و ناحق کا فیصلہ ہوگا
سوچنا کیا ہے آگے کیا ہوگا
ہوگا! قسمت میں جو لکھا ہوگا
ان کے گیسو ہیں الجھے الجھے سے 
اب بلائوں کا سامنا ہوگا
چاند پھر آج سہما سہما ہے 
رخ سے ان کے نقاب اٹھا ہوگا
پھول کھلنے لگے ہیں گلشن میں 
میرا محبوب ہنس پڑا ہوگا
کیوں فضا آج مہکی مہکی ہے؟
ان کا گیسو بکھر گیا ہوگا
اب جو ملتا نہیں ہے وہ مضطرؔ
کوئی نظروں میں دوسرا ہوگا
*************************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 319