donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Muztar Iftekhari
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جو مصیبتوں میں پلی بڑھی، سدارنج و  *
جو مصیبتوں میں پلی بڑھی، سدارنج و غم میں گھری رہی
ذرا اے نصیب بتا مجھے، اسے کیا سمجھ لوں میں زندگی
وہی آرزو، وہی جستجو، وہی تشنگی، وہی بے بسی
کہ جو ہے متاعِ غم و الم، وہی بن کے رہ گئی زندگی
عجب اضطرابِ حیات ہے، رہا کش مکش کے میں درمیاں 
نہ فضائوں میں ملی دلکشی، نہ بہار میں ملی تازگی
میں کتابِ زیست ہی تھا مگر، نہ اٹھا کے دیکھا کسی نے سر
مرا خدا خال تھا آئینہ، نہ کسی نے مجھ کو پڑھا کبھی
ترے ساتھ گذرے جو چاردن، نہ بھلا سکا میں کسی طرح
نہ قرار ہے نہ سکون ہے، تری یاد آتی ہے ہر گھڑی
یہ کرشمہ ہے ترے حسن کا، یہ کمال ہے مرے عشق کا
رہی منتظر تری دید کی، مری چشم مرنے کے بعد بھی
ذرا سا قیا یہ بتا مجھے، یہی میکدے کا اصول ہے
کہیں خم کے خم تھے بھرے ہوئے کہیں مستقل رہی تشنگی
تو چلا گیا ہے جو چھوڑ کے، سبھی رشتے ناطے ہی توڑ کے
تری یاد مضطرِؔ بے نوا کے دماغ میں بسی رہ گئی
*******************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 310