donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Muztar Iftekhari
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہے بپا حشر جو ہنگام سے پہلے پہلے *
ہے بپا حشر جو ہنگام سے پہلے پہلے 
بس کہ ہشیار ہو انجام سے پہلے پہلے
جسم کی پاکی سے افضل ہے طہارت دل کی
دل کو کر پاک، ہر اک کام سے پہلے پہلے
آکے دنیا میں گنوا بیٹھا ہے عقبیٰ ناداں
کرلے تیاریاں فرجام  سے پہلے پہلے
چار سو چھایا ہے ویسا ہی اندھیرا یارو
تیرگی جیسے تھی اسلام سے پہلے پہلے
وہ تغافل ہی برتتے ہیں ہر اک دم مجھ سے
یہ سزا کم نہیں الزام سے پہلے پہلے
اب جو بدظن نظر آتے ہیں جہاں میں مجھ سے 
آشنا تھے وہ مرے نام سے پہلے پہلے
ہے حقیقت اسے بھولا نہیں کہتے مضطرؔ
گھر پلٹ آئے اگر شام سے پہلے پہلے
******************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 332