donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Muztar Iftekhari
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جتنا مسلوگے مجھے اور نکھر جائوں گ *
جتنا مسلوگے مجھے اور نکھر جائوں گا 
’’میں تو خوشبو ہوں فضائوں میں بکھر جائوں گا‘‘
اپنی ہستی میں مجھے پائے گا اے جان وفا
سانس کی راہ ترے دل میں اتر جائوں گا
اپنی نظروں سے گرائو نہ خدارا مجھ کو
دے گا طعنہ یہ زمانہ میں جدھر جائوں گا
مری ہمت کو، شجاعت کو پرکھنے والو
دشت تو دشت ہے دریا سے گذر جائوں گا
نَحْنُ اَقرب ہی پتہ جبکہ تمہارا ہے حضور
ڈھونڈنے پھر میں بھلا تم کو کدھر جائوں گا
اب تمہارے ہی سنورنے پہ ہے قسمت موقوف
تم سنور جائو اگر میں بھی نکھر جائوں گا
راہ کے کانٹے کو پلکوں سے چنوں گا مضطرؔ
جو بھی کٹھنائی ہو میں سینہ سپر جائوں گا
********
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 324