کس کا قتل ہوا ھے کس کی آنکھوں کے آنسو نکلے ہیں ...
کس نے قتل کیا ھے کیوں انسانوں کے تیور بدلے ہیں ...
ایک ہی ماں کی سب اولادیں ایک ہی دھرتی کے بچے ...
دشمن دشمن کا دشمن ھے دشمن کے بھی سر اچھلے ہیں ...
کون ھے اب کس رنگ میں قاتل قاتل بھی حاکم جیساھے ..
اجلے اجلے سب کالے ہیں کالے کالے سب اجلے ہیں ..
ٹھرو ٹھرو غور سے دیکھو قاتل بھی تو قتل ہوا ھے.
یا تو قاتل ہی پاگل تھا یا پھر ہم سب ہی پگلے ھیں ...
آوُ مل کر حل ڈھونڈھیں سب ورنہ کل اپنی باری ھے .
بادل کے بھی رخ بدلے ھیں پتھر بھی دھلے دھلے ھیں ..
عمر فراہی ...
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸