سید اقبال رضوی شارب
سلام
علی کی حب پہ مومن کوئی سجھوتہ نہیں کرتے
زباں کٹوا تو دیتے ہیں اسے روکا نہیں کرتے
فضیلت وہ جسے خالق کہے دہن رسالت سے
ہم اس سے کم کسی تعریف پر تکیہ نہیں کرتے
در حیدر سے جو وحدانیت کا درس لیتے ہیں
علی پہ جاں تو دیتے ہیں انہیں سجدہ نہیں کرتے
عجب تھا عشق میثم حیدر کرار سے ورنہ
ہو جس پر موت لکّھی وہ شجر سینچا نہیں کرتے
رمق ہوتی ذرا بھی دین کی سینے میں گر شارب
تو پھر وہ لوگ یوں سادات کو رسوا نہیں کرتے
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸