donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Syed Ayaz Mufti
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہم سے ملتے تھے ستارے آپ کے *

غزل

ہم سے ملتے تھے ستارے آپ کے
پھر بھی کھو بیٹھے سہارے آپ کے

آسمانِ ہجر پر ہیں ضوفشاں
آنکھ میری اشک سارے آپ کے

کیسا جادو ہے سمجھ آتا نہیں
نیند میری خواب سارے آپ کے

ہم سے شاید معتبر ٹہری صبا
جس نے یہ گیسو سنوارے آپ کے

آپ کی نظر ِ کرم کے منتظر
کب سے بیٹھے ہیں دوارے آپ کے

کوئی اس کی آنکھ کو بھائے گا کیوں
جس نے دیکھے ہوں نظارے آپ کے

بِن ترے سانسیں بھی اب چلتی نہیں
ہر گھڑی چاہیں ، اشارے آپ کے

مسکرا کر دیکھئے تو ایک بار
کہکشاں ، یہ چاند تارے آپ کے

جھوٹ ہے مفتی بھلا بیٹھے ہو سب
کیوں تھے پلکوں پر ستارے آپ کے

******************

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 293