شمیم قاسمی
غزل
جب سے پورا ہو زمیں کا چکّر
ہم لگا لیں گے کہیں کا چکر
روضۂ حسن کی چوکھٹ چوکھٹ
یاد ہے اپنی جبیں کا چکر
آپ کی ’’ہاں‘‘ کی بڑی قیمت ہے
چھوڑیئے اب تو ’’نہیں‘‘ کا چکر!
ارض فردوس پہ مرنا مٹنا
چھوڑ کر خلد بریں کا چکر
یعنی جس کوچے میں چکر آیا
اب بھی جاری ہے وہیں کا چکر
عشق کے موڑ کا پہلا جھٹکا
دور تک ایک حسیں کا چکر!
مستیٔ شب ہے نگاہوں میں مگر
پاؤں میں شام حزیں کا چکر
SHAMIM QASMI
SHER SHAH STREET, SECTOR D
NEW AZIMABAD COLONY
PATNA 800006
MOB-09304009026
٭٭٭