منو ا ۓ ر اہزن جب رہنما ہوجاۓ گا
کیوں نہ پل میں منتشریہ قافلہ ہو جاۓ گا
اک نہ اک دن درد جب حدسےسواہوجاۓگا
خود بخود وہ آپ ہی اپنی دوا ہوجاۓ گا
چھوڑ کر آسائشیں بے مدّعا ہوجاۓ گا
دل نےسوچابھی نہ تھاوہ کیاسےکیاہوجاۓگا
تھا یقیں کس کو کہ کوئ ماہر توبہ شکن
توڑ کر جام و سبو یوں پارسا ہو جاۓ گا
ہو نہیں سکتا غلط اپنا یہ حسن انتخاب
, بے وفا کہنے سے کیا وہ بے وفا ہوجاۓ گا،
صورت قطرہ ہے بحر زندگی میں ہر بشر
اک انھیں میں کوئ درّ بے بہا ہو جاۓ گا
ساتھ ہمّت کے اگر ہم مستقل چلتے رہیں
ایک دن ہموار خود ہی راستہ ہو جاۓ گا
جرم پیدائش میں اپنےبھوک سےمرکربری
طفل مفلس قید سے خود ہی رہا ہو جاۓگا
کیوں نہ ظاہر ابتری کے ہر طرف آثار ہوں
ہرکوئ جب زعم باطل میں خدا ہو جاۓ گا
یوں رضیّہ غم نہ کر کہ ہم نوا کوئ نہیں
سہتےسہتے دل ہی خود غم آشنا ہوجاۓگا
رضیہ کاظمی
نیو جرسی
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸