donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rakhshan Hashmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جو خود گلاب ہے اس کو گلاب کیا دینگے *
جو خود گلاب ہے اس کو گلاب کیا دینگے 
وہ لاجواب ہے اس کو جواب کیا دینگے 

ھر ایک سنگ کے بدلے میں پھول بھیجے ہیں 
جناب ! آپ ہمارا جواب کیا دینگے 

وفا کے نام سے جو لوگ آشنا ہی نہیں 
بھلا کسی کو وہ دل کی کتاب کیا دینگے 

دعا ہی دینگے انھیں چاہے جو سزا دیں وہ 
جو دل میں رہتے ہیں ان کو عتاب کیا دینگے 

ہزار پردے میں رہ کر بھی عشق کر ہی لیا 
زمانے والے مجھے اب نقاب کیا دینگے 

جنہیں ہے خود پہ بھروسہ نہ زیست پر رخشاں 
ہم ایسی آنکھوں کو جینے کا خواب کیا دینگے 
*******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 383