اردوپڑھنے کی سزا
نظم
شہرمیں جب ہوا ہندومسلم فساد
لڑکا بازارمیں لینے آیاسلاد
ہاتھ میں تھی مگر اس کے اردوکتاب
اک فسادی نے کٹوے کا دے کرخطاب
نوجواں پرکیا ایسا نیزے سے وار
دورجاکرگری اس کے خوں کی فوار
ہوکے بے ہوش جب وہ زمیں پرگرا
اس کے لاشے پے تیزی سے قاتل جھکا
اور پاکٹ میں ڈالا فسادی نے ہاتھ
لکھّا، اسکول کارڈ پے تھا،رام ناتھ!
******************