عدّت٭
بولیں بیگم بُخار میں میرے
رنج وغم باربارکون کرے؟
کردی عدّت شروع میں نے تَو
"موت کا انتظارکون کرے؟،،
القاعدہ
شکوہ کیا یہ میں نے جوکل افسران سے
پانی کی ہاہاکار مچی ہے گلی گلی
بولے وہ ہاتھ،اس میں بھی اَلْقَاعِدَہْ کاہے
غٹ غٹ کنوؤں کوکرگئے وہ کرکے علی علی!
٭مصرعہ جناب ایس یوظفرؔ
چپّل چور
جوتا چُراسکی تھیں نہ سالی توآج تک
مسجد سے کوئی سالہ یوںچپّل ہی لے گیا
بخشے گاکیسے ساس سُسرکو وہ نامُراد؟
بہنوئی کو بھی اپنے جوچقمہ یو ں دے گیا
********************