میں نے سورج، چاند، ستارے تیرے نام لکھے ھیں
جگ میں جتنے پھول ھیں سارے تیرے نام لکھے ھیں
دیواروں، دروازوں پر بھی تیرا نام لکھا ھے
دریاؤں، نہروں کے دھارے تیرے نام لکھے ھیں
سارے کانثے اور انگارے اپنے پاس رکھے ھیں
خوشیاں ساری رنگ نظارے تیرے نام لکھے ھیں
ساون جب بھی آیا میں نے تجھ کو یاد کیا ھے
بادل،بارش،موسم سارے تیرے نام لکھے ھیں
پہروں تنہا بیٹھ کے میں نے تجھ سے باتیں کی ھیں
ساری غزلیں اور فن پارے تیرے نام لکھے ھیں
دل کے ھمراہ آنکھیں میں نے رستے میں رکھ دی ھیں
جیون کے سب سنگ سہارے تیرے نام لکھے ھیں
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸