* چاند سا اپنا چہرہ دکھا دیجئے *
غزل
چاند سا اپنا چہرہ دکھا دیجئے
آرزو میرے دل کی مٹا دیجئے
پھیر کراس طرح منہ کو مت جائیے
آپ ایسی نہ مجھ کو سزا دیجئے
کیجئے ہر کسی کی بھلائی مگر
بھول سے نہ کسی کا برا کیجئے
آپ کو مجھ سے ملنا ہو جب بھی کبھی
صرف زنجیر آکے ہلا دیجئے
ہو سکا تو کبھی ملنے آئوں گا میں
اپنے گھرکا مجھے بھی پتہ دیجئے
آج حسرت میری پوری کر دیجئے
بعد میں چاہے پھانسی چڑھادیجئے
مشورہ ہے معینؔ آپ کو یہ مرا
دشمنوں کو بھی دل سے دعا دیجئے
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
*****
|