* امت کو ہے پسند محبت حضورؐ کی *
چاہت حضور کی
امت کو ہے پسند محبت حضورؐ کی
اللہ کو پسند ہے امت حضورؐ کی
ہوگا بروز حشر تو‘ حاکم خدا مگر
قائم وہاں رہے گی حکومت حضورؐ کی
پتھر شکم پہ باندھ کے پھیلایا دین کو
معلوم ہے جہاں کو ریاضت حضورؐ کی
ظلم و ستم کی بدلیاں پل بھر میں چھٹ گئیں
جب ہو گئی جہاں میں ولادت حضورؐ کی
خود فاقہ رہ کے غیر کو کھانا کھلائیں وہ
کیا خوب ہے یہ شان شخاوت حضورؐ کی
اس پہ مصیبتیں نہیں آئیں گی دیکھنا
کرتا ہے دل سے جو بھی اطاعت حضورؐ کی
اللہ جانے حال کیا ہوتا جہان کا
ہوتی اگر نہیں جو قیادت حضورؐ کی
آئے نہ آئے کام کوئی اس جہان میں
محشر میں کام آئے گی شفقت حضورؐ کی
کیسے کروں معینؔ میں دنیا کی آرزو
ہر وقت دل میں رہتی ہے چاہت حضور کی
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
****
|