* میری اس میں کیا خطا ہے *
غزل
میری اس میں کیا خطا ہے
پیار تم سے ہو گیا ہے
کب نبھائو گی کہو تم
مجھ سے جو وعدہ کیا ہے
چاہنے والا تمہارا
کوئی نہ میرے سوا ہے
شان سے کہتا ہوں جانم
تو میری جان وفا ہے
بیما اپنی زندگی کا
نام تیرے کر دیا ہے
آنکھیں تیری نرگسی ہیں
تو بڑی چنچل ادا ہے
تیری خاطر اے معینؔ اب
دل کا دروازہ کھلا ہے
معین گریڈیہوی
Mob: 9708111470, 9135400171
E-mail:- moingqtd@gmail.com
Website: www.moingridih.blogspot.com
٭٭٭٭٭٭
|