donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mirza Ghalib
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو &# *
غزل

٭……اسد اللہ خاں غالب

سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہوں گئیں
یاد تھیں، ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں
لیکن اب نقش و نگار طاق نسیاں ہو گئیں
تھیں بنات النّعش گردوں دن کو پردے میں نہاں
شب کو اُن کے جی میں کیا آئی کہ عریاں ہو گئیں
سب رقیبوں سے ہے نا خوش پر زنانِ مصر سے
ہے زلیخا خوش کہ محوِ ماہ کنعاں  ہو گئیں 
جو ئے خوں آنکھوں سے بہنے دو کہ ہے شامِ فراق 
میں یہ سمجھوں گا کہ شمعیں دو فروزاں ہو گئیں
ان پر ی زادوں سے لیں گے خلد میں ہم انتقام
قدرتِ حق سے اگر حوریں یہی واں ہو گئیں
نیند اس کی ہے دماغ اس کا ہے راتیں اس کی ہیں
تیری زلفیں جس کے بازو پر پریشاں ہو گئیں گے
میں چمن میں کیا گیا گویا دبستاں کھُل گیا
بلبلیں سن کرمرے نالے غزل خواں ہو گئیں
میں گیا بھی واں تو اُن کی گالیوں کا کیا جواب
یاد تھیں جتنی دعائیں صرف درباں ہو گئیں
جانفزا ہے بادہ جس کے ہاتھ میں جام آگیا
سب لکیریں ہاتھ کی گویا رگِ جاں ہو گئیں
ہم موحّد ہیں، ہمارا کیش ہے، ترکِ رسوم
ملّتیں جب مٹ گئیں اجزائے ایماں ہو گئیں
رنج سے خوگر ہو انساں تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پر کہ آساں ہو گئیں
یونہی گر روتا رہا غالبؔ تو اہلِ جہاں
دیکھنا ان بستیوں کو تم کہ ویراں ہو گئیں
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 448