غزل
منصور خوشترؔ
ایڈیٹر’’ سہ ماہی’’دربھنگہ ٹائمزــپرانی منصفی، ‘‘ دربھنگہ‘‘بہار
(الہند)
+9234772764
جان من! دل کا دُکھانا چھوڑ دو
غیر کے گھر آنا جانا چھوڑ دو
پیار میں لازم ہے اتنی احتیاط
کوئی روٹھے تو منانا چھوڑ دو
پاس ناموسِ سلف کا بھی نہیں
پیشِ ظالم سر جھکانا چھوڑدو
دوست بھی بن جاتے ہیں دشمن کبھی
راز ان کو بھی بتانا چھوڑ دو
اپنی تسکیں کے لیے لکھو غزل
بزم میں لیکن سنانا چھوڑ دو
ایسی عظمت کے نہیں جو اہل ہیں
ان کو پلکوں پہ بٹھانا چھوڑدو
عافیت کا نسخہ ہے خوشترؔ یہی
تم بتوں سے دل لگانا چھوڑ دو
******************