donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Hashim Raza
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وصال و ہجر کے جنجال میں پڑا ہوا ہوں *

غزل

وصال و ہجر کے جنجال میں پڑا ہوا ہوں
میں عرش رو کہاں پاتال میں پڑا ہوا ہوں

وہی گھٹن، وہی معمولِ زندگی، وہی غم
کہاں میں جشنِ نئے سال میں پڑا ہوا ہوں

یہاں سے نکلوں کسی اور کا شکار بنوں
اسی لئے تو ترے جال میں پڑا ہوا ہوں

گریباں چاک، دھواں، جام، ہاتھ میں سگریٹ
شبِ فراق، عجب حال میں پڑا ہوا ہوں

پہونچ چکا ہے زمانہ زمیں سے چاند تلک
کہاں میں زلف ، نظر، گال میں پڑا ہوا ہوں


ہاشم رضا جلالپوری

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 533