donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Gul Bakhshalvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* رباعی مسلسل *

رباعی مسلسل

سجدے میں جبینوں کو جھایا جائے   
اشکوں میں دعاؤں کو نہایا جائے
صدقے میں محمد کے کرم کی خاطر
قرآن کو سینے سے لگایا جائے

........


مومن کا لہویوں نہ بہا یا جائے 
کچھ خوفِ خدا کا بھی تو کھایا جائے
”ڈومور“ کی ہر تان پہ حاکم دیکھو
بس قوم کو مت اور نچایا جائے 
............
سوئے ہوئے لوگوں کو جگایا جائے 
اس دہر کو اُلفت سے سجایا جائے
ملت سے محبت کی حرارت میں گل
ایمان فروشوں کو جلایا جائے

............
آنکھوں میں کوئی دیپ جلایا جائے 
پردہ جو پڑا ہے وہ اُٹھایا جائے 
گھائل ہو جو محصور پر ندہ جس سے
ایسا نہ کوئی تیر چلایا جائے


GulBakhshalvil 
ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 512