* کھلا کرتے ہیں تیرے حسن کے کچھ راز ر *
غزل
از ڈاکٹر جاوید جمیل
کھلا کرتے ہیں تیرے حسن کے کچھ راز روزانہ
اضافہ علم میں ہوتا ہے اے مہناز روزانہ
نیا سا چاند لگتا ہے بدلتی سی گھٹاؤں میں
بدلتے ہیں ترے گیسو نئے انداز روزانہ
مجھے یہ فکر ہے آجائے گا جب میری دنیا میں
اٹھا پاؤنگا کیسے میں ترے یہ ناز روزانہ
ترے افکار کی پروازجب رفتار پکڑیگی
دکھائی دینگے دنیا کو ترے اعجاز روزانہ
خموشی کے سمندر میں لہر اک روز اٹھے گی
ترا جاوید یہ ہے کام، دے آواز روزانہ
**** |