donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dr G R Kanwal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* شکاری آشیاں میں بھی بہت ہیں *

غزل

ڈاکٹر جی۔ آر۔ کنولؔ

 

قفس تو گلستاں میں بھی بہت ہیں

شکاری آشیاں میں بھی بہت ہیں

نصابِ زندگی سے جو الگ ہے

سوال اس اِمتحاں میں بھی بہت ہیں

کھلا یہ راز اک رہبر سے مل کر

کہ رہزن کارواں میں بھی بہت ہیں

جہاں معمار بستے ہیں ازل سے

خرابے اُس جہاں میں  بھی بہت ہیں

جو طوفاں اٹھتے ہیں روئے زمیں پر

سنا ہے آسماں میں بھی بہت ہیں
بہت کردار ہیں قصّے میں ان کے

ہماری داستاں میں بھی بہت ہیں

ادب کے آسماں کو چھونے والے

کنولؔ اردو زبان میں بھی بہت ہیں
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 309