* مجھے شک ہے میرے محبوب کی اک آنکھ غا *
مجھے شک ہے میرے محبوب کی اک آنکھ غائب ہے
کہ وہ جب بھی اُلٹتا ہے اُلٹتا ہے نقاب آدھا
سنا ہے نصف بہتر بھی کہا جاتا ہے بیگم کو
تو کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ شوہر ہے خراب آدھا
جو مطلب کی عبارت تھی اسے پنجوں سے گھس ڈالا
کبوتر لے کے آیا ہے میرے خط کا جواب آدھا
دلاور فگار
|