* اصغر انصاری مدیر یو ین ین کا انتقا *
یادِ رفتگاں : بیاد اصغر انصاری مرحوم، مدیر یو ین ین
احمد علی برقی اعظمی
اصغر انصاری مدیر یو ین ین کا انتقال
اردو دنیا کے لئے ہے باعثِ حُزن و ملال
ان کا ہے اردو میں پہلا پورٹل سب کے لئے
درحقیقت ان کی اک اردو نوازی کی مثال
اردو خبروں کی ایجنسی ان کی تھی وِردِ زباں
سافٹ وییر میں انھیں حاصل تھا اعجازِ کمال
اُن کی عظمت کی گواہی دیتے ہیں فاضل حسین
اس لئے اس میں نہیں ہے کوئی وجہہ احتمال
جانا ہے اک روز سب کو جو بھی آیا ہے یہاں
ہے یہ اک قانونِ قدرت ہر کمالے را زوال
ان کا یہ اردو صحافت کے لئےکارِ عظیم
ان کے برقی اعظمی ہے فکر و فن کا اتصال
************************************* |