* شہرۂ آفاق فیلمی اداکار دلیپ کمار: *
شہرۂ آفاق فیلمی اداکار دلیپ کمار: منظوم تاثرات
احمد علی برقیؔ اعظمی
جن کو کہتے ہیں سب دلیپ کمار
فلمی دنیا کا ہے انھیں سے وقار
’’مغلِ اعظم‘‘ ہو یاہو وہ ’’دیدار‘‘
اُن کاہے لازوال ہر کردار
نامِ نامی ہے جن کا یوسف خاں
عظمتِ فکر و فن کا ہیں مینار
ملک و ملت کا ہیں وہ سرمایہ
ناز کرتا ہے اُن پہ ہر فنکار
ہو گئی ان کی عمر نوے سال
دور ہو ان سے ہر غم و آزار
ہو مبارک انھیں یہ سالگرہ
اُن کی ہو راہِ زندگی ہموار
فیلمی دنیا کے تاجدار ہیں وہ
کوئی ہوگا نہ اب دلیپ کمار
یادگارِ زمانہ ہے برقیؔ
اُن کے اوجِ کمال کا معیار
**** |