فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوالیفائنگ رائونڈ کا آغاز 19 مئی سے ہو گا
پیرس ۔ 16 مئی (یو این این) سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کوالیفائنگ رائونڈ کا آغاز 19 مئی سے ہو گا۔ میگا ایونٹ باضابطہ طور پر 24 مئی سے شروع ہو گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور مینز اور ویمنز کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔ مینز ایونٹ میں سپین کے رافیل نڈال جبکہ ویمنز ایونٹ میں روس کی ماریا شرا پووا اپنے اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ کوالیفائنگ رائونڈ کے فاتح مینز اینڈ ویمنز کھلاڑی مین رائونڈ تک رسائی حاصل کریں گے۔
*************************
|