donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Present Situation -->> Hindustan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Dadri Qatal Ke Khelaf Nazia Ilahi Khan Ki Arzdasht Par Karwayi


دادری قتل کے خلا ف نازیہ الہیٰ خان کی عرضداشت پر کارروائی


نائب صدر جمہوریہ کی جانب سے وزارت داخلہ کو مکتوب


کولکاتا

(پریس ریلیز)


دادری میں بے قصور محمد اخلاق کے وحشیانہ قتل پر وزیراعظم کی خاموشی کو مجرموں اور علیحدگی عناصر کی حوصلہ افزائی قرار دے کر وزیراعظم سے کارروائی کا مطالبہ کرنے والی ویمن ریزسٹنس کمیٹی کی چیئرپرسن معروف سماجی کارکن ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان کی عرضداشت پر نائب صدر جمہوریہ کے دفتر سے کارروائی ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں ان کی عرضداشت کو نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کے انڈر سکریٹری مہتاب سنگھ کے دستخط سے محکمہ امور داخلہ کو یہ ہدایت VPS/R-19.10.2015/USمجریہ 19اکتوبرکو  بھیجی گئی ہے کہ وہ اس معاملے میں کارروائی کرے اور اس بابت عرضی گزار کوآگاہ کرے ۔

یادرہے کہ دادری میں ہوئے اخلاق احمد پر پورا ملک سہم اٹھاتھا اور اسی وقت انہوں نے وزیراعظم ہند نریندر مودی کو ایک عرضی ارسال کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ بے مثال مقررسمجھے جانے والے ہمارے وزیراعظم ایک بے گناہ کے قتل پر خاموش ہیں جو ان کے عہدہ کے وقار کے منافی ہے ۔ عرضی میںایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان نے کہا تھا کہ وہ ملک جس کی شریانوں میں جمہوریت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی خون کی طرح دوڑرہاہے وہاں ان کی پارٹی کے لوگ اپنی زہرافشانی اور فرقہ واریت سے ملک کی فضاکو مسموم کررہے ہیں ان کی اس حرکت سے پورے ملک میں عدم رواداری ماحول پیداہوگیا ہے اس ماحول کا فائدہ تخریب پسند قوتیں اٹھانے کو بے تاب ہیں اگر وقت رہتے اس پر لگام نہیں لگایاتو ملک میں انارکی اور خانہ جنگی کی کیفیت بھی پیداہوسکتی ہے ۔

انہوں نے اپنی عرضی میں کہاتھا کہ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ وزیراعظم کا ’ سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘ کا نعرہ اور مشکوک ہوگیا ہے کہ کیوں کہ ان ہی کی پارٹی کے لوگ ملک میں مذہبی اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلاکر اس نعرہ کے مفہوم کو غلط ثابت کررہے ہیں ۔ انہوں نے لکھاتھاکہ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ کسی بھی ذمہ دارحکومت کو ایسے وقت کے انتظار میں ہاتھ باندھے نہیں بیٹھے رہناچاہئے کہ شرپسند اور تخریب پسند عناصر اپنے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے لگیں تب کارروائی ہوگی۔

ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان نے وزیراعظم سے یہ امیدظاہر کی تھی کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری نبھائیں گے اور ملک کی وحدت و سالمیت کو درپیش چیلنجز کے خلاف موثر امتناعی اقدامات کریں گے ۔
اس عرضی کی نقل نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کو بھی بھیجی گئی تھی جس پر کارروائی کاعمل شروع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔


*************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 467