donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Present Situation -->> Hindustan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Firoz Khan
Title :
   Marizon Ko Lootne Wale Doctor

مریضوں کو لوٹنے والے ڈاکٹر


فیروز خان ، عمر رجب روڈ، مدنپورہ

 

گذشتہ دنوں ملک کے ایک ٹی وی چینل نے ایک اسٹنگ آپریشن کیا اور ڈاکٹروں اور میڈیکل لیب والوں کی ملی بھگت اور مریضوں کو لوٹنے جیسی کالی کرتوتوں کا پردہ فاش کیا ۔یہ سلسلہ برسوں سے چلا آرہا ہے جسے روکنے کی اشد ضرورت ہے ۔اس کیلئے سخت سے سخت قانون بنانا چاہئے ۔ڈاکٹر جس پر انسان خدا کے بعد سب سے زیادہ بھروسہ کرتا ہے اور ڈاکٹر سے امید رکھتا ہے کہ وہ ااس کی صحت کا خیال رکھے گا۔لیکن افسوس کے ساتھ یہ لکھنا پڑتا ہے کہ آج کے دور کے ڈاکٹر خدمت خلق کا جذبہ کم ہی رکھتے ہیں اور مالی اور مادی مفاد کو زیادہ عزیز رکھتے ہیں ۔

آپ جب کسی ماہراور نامی گرامی ڈاکٹر کے پاس جائیں گے تو سب سے پہلے وہ آپ کی آمدنی کے تعلق سے پوچھے گا تاکہ آپ سے رقم اینٹھنے میں آسانی ہو ۔پھر آپ سے موٹی رقم لے کر آپ کو میڈیکل چیک اپ کی تجویز دے گا اور کہے گا کہ آپ فلاں سینٹر سے چیک اپ کروانا تاکہ آپ جو چیک اپ کروائیں اسمیں ڈاکتر کا کمیشن بن سکے پھر ڈاکٹر آپ کو دوبارہ بلائے گا اور بڑی رقم لے کر آپ کی دوا تجویز کریں گے اور کہیں گے کہ فلاں میڈیکل سے دوا لینا ہے یعنی وہ وہاں بھیجیں گے جہاں سے ان کو کمیشن ملتا ہو ۔یہ بات یاد رہے کہ دوا پر جو قیمت لکھی جاتی ہے وہ کافی ہوتی ہے اور اس میں کمیشن کی کافی گنجائش ہو تی ہے۔


دوا کمپنی کے ایم آر ( میڈیکل ریپریزنٹیٹو ) جو ڈکٹروں کے دوا خانوں مین چکر کاٹتے ہیں وہ بھی ڈاکٹروں کو کمیشن دیتے ہیں کہ آپ ہماری کمپنی کی دوا تجویز کریں اور ہم آپ کو ٹی وی فریج اور دنیا بھر کی مہنگی چیزیں بطور رشوت دیتے ہیں ۔اس طرح بے چارے مریضوں کا حال برا ہوتا ہے اور جو غریب طبقہ کے مریض ہوتے ہیں وہ تو بغیر علاج کے ہی اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں ۔مسلمانوں کا حال اس سے بھی برا ہے نہ مسلمانوں کا کوئی ہسپتال ہے اور نہ ہی مسلمانوں مریضوں کے علاج کیلئے ڈاکٹر کا کوئی پینل آگے آتا ہے ۔ افسوس کے مسیحا کہلائے جانے والے ڈاکٹرہی غریب مریضوں کو لوٹ رہے ہیں اور جو کمی رہ جاتی ہے وہ ہسپتال والے پورے کر دیتے ہیں۔جب کسی مریض کو ہسپتال میں داخل کر تے ہیں تو سب سے پہلے ایڈوانس میں بڑی رقم جمع کرنا ہوتا ہے۔اور بعض اوقات یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے مریض کی موت کے بعد بھی ہسپتال والے ان کی لاش بغیر روپئے کی ادائیگی کے نہیں دیتے ۔حکومت کو ایسے ڈاکٹرون کی ڈگریوں کو ضبط کرلینا چاہئے جو ڈاکٹر کے متبرک پیشہ کو بدنام کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔اور ایسا قانون بنائیں جو غریب مریضوں کے حق میں بہتر ہو۔


۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 407