ساجد خان : بڑبولا ’’ہمت والا ‘‘
ہم جانتے ہیں کہ ’’ہمت والا ‘‘ سے پہلے ساجد خان تین تین ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ خان کی اس خاصیت کے چلتے کچھ لوگوں کولگتا ہے کہ ضرور انہیں اپنی مسالہ موویز ماسٹر ‘‘ بہن فرح خان سے ’’ایکسپرٹ‘‘صلاح ملتی ہوگی۔ لیکن یہ ایک غلط فہمی سے زیادہ کچھ نہیں۔ ساجد ، فرح سے فلمسازی کے بارے میں کوئی مشورہ لینا قطعی پسند نہیں کرتے۔ حال ہی میںکسی نے ان سے پوچھا کہ ’ہمت والا ‘ کے دوران کیا انہوں نے فرح سے کوئی مشورہ لیا تھا تو ساجد نے ایسا دوٹوک جواب دیاکہ سوال پوچھنے والا بھی چونک گیا۔ ساجد نے کہا ‘‘او ‘کیاسچ مچ آپ ایساسوچتے ہیں کہ مجھے فرح سے کوئی صلاح لینے کی ضرورت ہے۔ کوئی کسی سے صلاح تبھی لے گا جب اسے اس کی صلاح فائدہ مند لگے گی۔ مجھے فرح سے صلاح لینے کی ضرورت نہیں لگتی ، کیونکہ ہم دونوں دو الگ الگ نظریئے والے میکر ہیں، بہرکیف ،زیادہ خود اعتمادی ہونا بھی اچھا نہیں ہے ساجد ! ہر فلم ’’ہائوس فل ‘‘ نہیں ہوتی۔ ’’ ہمت والا ‘‘باکس آفس پر کتنی ہمت دکھاپا رہی ہے۔ یہ کسی سے چھپی نہیں ہے۔
***************
|