donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : UNN News
Title :
   Deoika Pedikon

پیکو کا سیکوئل بنا تو اس میں بھی کام کروں گی، دپیکا پڈوکون


ممبئی ۔  16مئی (یو این این) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ اگر فلم ’’پیکو‘‘ کا سیکوئل بنا تو وہ اس میں بھی کام کرنا چاہیں گی۔ دپیکا پڈوکون جن کی فلم پیکو نے ہر طرف دھوم مچائی ہوئی ہے، نے کہا کہ اگر فلمساز شوجیت سرکار فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کریں تو وہ فلم کے سیکوئل کا بھی حصہ بننا چاہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب فلم بن رہی تھی تو وہ یہ جانتی تھیں کہ فلم اچھی ہے لیکن توقع سے بڑھ کر فلم پر مداحوں کا ردعمل ہے۔ فلم کی کہانی باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے پر مبنی ہے۔ فلم کی سینما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔

*********************

Comments


Login

You are Visitor Number : 447