تنظیم ارباب ادب کا عید ملن اور شاندار مشاعرہ
کنوینر: سہیل آفاقی) گزشتہ 11 اگست کو تنظیم ارباب ادب کی جانب سے عید ملن کے موقع پر 28 بی میکلوڈ اسٹریٹ میں ایک شاندار مشاعرہ کا انعقاد بحرین سے تشریف لائے شاعر و ادیب جناب خورشید علیگ کے اعزاز میں کیا گیاجس کی صدارت ڈاکٹر شمیم انور نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سید شکیل احمد سیوانی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر جن شعراء و شاعرات نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں۔ خورشید علیگ، حبیب ہاشمی، ڈاکٹر شمیم انور، آتش رضا، جمال الدین جمال، شہاب الدین فیض، محمد علی طارق، اکرام آزر، ریحانہ نواب، ڈاکٹر جمیل حیدر شاد، منظور عادل ، سید شکیل سیوانی اور مشتاق دربھنگوی۔ اس مشاعرے میں سامعین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں بلال حسن صاحب، ماسٹر کلیم صاحب، ڈاکٹر اشتیاق صاحب، ڈاکٹر نسیم احمد، اسماعیل صاحب، زین العابدین صاحب، حاجی شوکت صاحب، فہیم انصاری صاحب، مسیح الزماں صاحب، کبیر دانش صاحب، منصور حسین صاحب، محمد نیاز صاحب، نثار احمد صاحب (او ایس ڈی)، ابو عرفان صاحب، شوکت علی صاحب، راشد نہال صاحب، نعیم انصاری صاحب اور ڈاکٹر انیس الحق کے نام قابل ذکر ہیں۔ مشاعرے کے اختتام کا اعلان تنظیم کے سرپرست جناب منظور عادل نے کیا جبکہ ڈاکٹر اشتیاق احمد نے اظہار تشکر کیا۔
********************
|