donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Shibli Manzil Azamgarh Me Shibli Sadi Taqribat Ki Purzor Taiyyarian Jari

شبلی منزل اعظم گڑھ میں شبلی صدی تقریبات کی پرزور تیاریاں جاری 


بین الاقوامی سمینار کے موقع پرپوری دنیا سے ادیبوں اور دانشوروں کی شرکت متوقع 
(اعظم گڑھ ۱۴،نومبر )۔علامہ شبلی کی شخصیت اور ان کے کارنامے کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ان پر ایک زمانے سے غوروفکر کا سلسلہ جاری ہے ان دنوںجبکہ شبلی صدی تقریبات کے تحت پورے ملک میںعلامہ شبلی کے افکاو خیالات اور ان کی خدمات پر سمینار اور علمی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ایک اہم بین الاقوامی سمینار دارالمصنفین شبلی اکیڈمی میں ۲۹تایکم دسمبر ہونے جارہا ہے ۔بین الاقوامی سمینارکا تیاریاں پورے زور وشور سے جاری ہیں ۔بین الاقوامی سمینار کا افتتاح نائب صدر جمہوریہ جناب حامد انصاری صاحب فرمائیںگے ۔اس موقع پر شذرات شبلی،شبلی کی آپ بیتی ،دارالمصنفین کے سو سال،محمد شبلی نعما نی (انگریزی)رسائل شبلی ، عصر حاضر میں علامہ شبلی کے تعلیمی افکار کی معنویت اور ’’بزم شبلی کا کبیر جائسی نمبر ‘‘جیسی اہم کتابوں کی رسم اجرا بھی عمل میں آئے گی ۔ شبلی منزل کے ڈائرکٹر پروفیسر اشتیاق احمد ظلی نے بتایا کہ بین الاقوامی سمینار میں سعودی عرب ،آسٹریلیا،امریکہ جنوبی افریقہ،سوڈان ،ملیشیا،مصر،ترکی ،پاکستان اور دیگر ممالک کے نامور اسکالر ز شریک ہورہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ان اسکالرز کے توسط سے بہ صرف شبلیات کے ذخیرہ میں اضافہ ہوگا بلکہ علامہ شبلی کے فکر و فن کی نئی جہتیں بھی سامنے ائیں گی ۔شبلی اکیڈمی کا ایک اہم مقصد لوگوں کو کتابوں سے جوڑنا ہے اسی لیے اس موقع پر کتابوںکی نمائش کی بھی اہتمام کیاجارہا ہے جس میں ملک کے مختلف زبانوں کے ممتاز پبلشرز حصہ لیں گے ۔


توقع ہے کہ بین الاقوامی سمینار میں دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ شریک ہوں گے ان میں ڈاکٹر ابراہیم محمد البطشان،ڈاکٹر عزیر شمس ،ڈاکٹر اجمل ایوب اصلاحی(سعودی عرب )، ڈاکٹر اختر محمد سلیم (آسٹریلیا)،پروفیسر ڈیوڈلیلی ولڈ،میکس بروس(امریکہ)پروفیسر سمیع سلیمان احمد،پروفیسر محمد سلاما علاّوی،پروفیسر طالب الپ ( ترکی) ،پروفیسر سعید الحفناوی ،پروفیسر سحرمحمد القطب پروفیسر حسن ابراہیم احمد(مصر)پروفیسر جمیل فاروقی ،ڈاکٹر ارشد اسلام ،ڈاکٹر اسرار احمد خاں(اسلامک انٹرنیشنل یونی ورسٹی ملیشا) پروفیسر رفیع الدین ہاشمی ،پروفیسر معین الدین عقیل،پروفیسر محمد الغزالی ،پروفیسر عارف نوشاہی ،پروفیسر حفیظ الرحمن طاہر تونسوی ،پروفیسر ہمایوں عباس،ڈاکٹر محمدعبداللہ ،ڈاکٹر خالد ندیم ،ڈاکٹر ارشد زماں ،ڈاکٹر محمد ارشد،ڈاکٹر محمد سعید صدیقی ،ڈاکٹر محمد علی غوری(پاکستان) کی شرکت متوقع ہے ۔


اس موقع پرمدھیہ پردیش کے گورنرمحترم جناب رام نریش یادو، لیفٹنٹ جنرل ضمیرالدین شاہ(وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی )،شمس الرحمن فاروقی (سابق چیرمین قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان )پروفیسر شمیم جے راج پوری (سابق وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی ۔حیدرآباد)،پروفیسر اخترالواسع (کمشنر برائے لسانی اقلیات،حکومت ہند )،پروفیسر محمد طلعت(وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ )پروفیسر خان مسعود(وائس چانسلر خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی ،فارسی یونی ورسٹی )،پروفیسر نعیم الرحمن فاروقی(وائس چانسلر الہ آبادیونی ورسٹی )سید شاہد مہدی(سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ ) ،جناب نسیم احمد (سابق وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی )بھی شریک ہورہے ہیں ۔


مولانا سید محمد رابع  الحسنی ندوی، مولانا سعید الرحمن اعظمی،مولانا سید جلال الدین عمری ،مولانا تقی الدین ندوی پروفیسر یسین مظہر صدیقی ،پروفیسر محسن عثمانی ،پروفیسر خالد محمود،پروفیسر ظفر احمد صدیقی ،پروفیسر عبدالحق ،پروفیسر علی احمد فاطمی،پروفیسر شہپررسول ،ڈاکٹر محمد الیاس الاعظمی،ڈاکٹر احمد محفوظ،شمیم طارق، ابوالکلام ،جناب ایوب واقف،پروفیسر خورشید نعمانی،عارف عمری،ڈاکٹر جمشید ندوی،ڈاکٹر عبدالرشید،ڈاکٹر ظفرالاسلام،پروفیسر سعود عالم قاسمی،پروفیسر صلاح االدین عمری ،پروفیسر شافع قدوائی،پروفیسر سمیع اختر فلاحی،ڈاکٹر شباب الدین ،ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی ،ڈاکٹر ابوالکلام ،ڈاکٹر عتیق الرحمن ،ڈاکٹر علاء الدین خاں ،ڈاکٹر عمیر منظر،ڈاکٹراحسان اللہ فہد،ڈاکٹر عرفات ظفر بین الاقوامی سمینار میں شریک ہورہے ہیں اور اس موقع پر مقالے پیش کریں گے ۔
ہندی ادب و صحافت سے دیوندر راج انکر،ڈاکٹر کاشی ناتھ سنگھ،شیلا دھر منڈلوئی،پرشتم اگروال،پنکج سنگھ،وشوناتھ پرشاد تیواری،ارملیش کی منظوری آچکی ہے اور یہ لوگ بھی اپنے افکار و خیالات پیش کریں گے ۔

************************

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 616