donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Reyad Ki Tanzeemon Ne Dr Shafaetullah Khan Ko Alwadaiya Diya


شہر ریاض کی مختلف تنظیموں اور سرکردہ شخصیات نے

 

ڈاکٹر شفاعت اللہ خان کو الوداعی پارٹی میں خراج تحسین دیا

ریاض (پریس ریلیز) ہندوستانی سفارت خانہ، ریاض میں سینئر مترجم کی حیثیت سے ۲۴ سال کی خدمات کے بعد ریٹائر ہونے پر ریاض کی مختلف تنظیموں اور سرکردہ شخصیات نے ڈاکٹر شفاعت اللہ خان کے لئے ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی ایسوسی ایشن کے نائب صدر لئیق احمد اعظمی نے گلدستہ پیش کرکے ڈاکٹر شفاعت اللہ کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے ڈاکٹر شفاعت اللہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل ایک پریزینٹیشن پیش کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی ایسوسی ایشن کے سابق صدر غزال مہدی نے پروگرام کے انعقاد کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر شفاعت اللہ کے متعلق کہا کہ ان کی شخصیت ہمہ جہت ہے۔ ان کی رگ رگ میں سماجی کام کرنے کا جذبہ ہے اورجامعہ ملیہ اسلامیہ کی حب وطنی، جمہوری اور سیکولرزم جیسی بنیادی قدریںان کی شخصیت میں موجود ہیں۔

 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے نائب صدر سلمان خالد نے کہا کہ ڈاکٹر شفاعت کا ان کی ایسوسی ایشن کے لئے ہمیشہ سے تعاون رہا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی ایسوسی ایشن کے سابق صدر انجینئر خورشید انور نے کہا کہ ڈاکٹر شفاعت جس کام میں لگتے ہیں وہ دل وجان سے لگتے ہیں اور مقصد کو حاصل کئے بغیر نہیں بیٹھتے ہیں۔ معروف شخصیت اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبد العظیم علیگ نے کہا کہ ڈاکٹر شفاعت نہ صرف جامعہ ایسوسی ایشن کے بانیان میں سے ہیںبلکہ علی گڑھ ایسوسی ایشن کے بھی بانیان میں سے ہیں۔ ڈاکٹر شفاعت اللہ خان نے اپنی زندگی کے تجربات کی روشنی میں حاضرین جلسہ سے کہا کہ خدمت خلق کے کاموں میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے مسلم غریب بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے اسکالر شب کے انتظام کرنے پر زور دیا۔ موصوف خود بھی مسلم ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے توسط سے متعدد غریب بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے اسکالر شب دینے کا اہتمام کرتے ہیں۔ 

ریاض کی مختلف تنظیموں نے ڈاکٹر شفاعت اللہ خان کی ہندوستانی کمیونٹی کے لئے خدمات پر ایک یادگار تحفہ میمنٹو کی شکل میں پیش کیا۔ اترپردیش ویلفئیر ایسوسی ایشن نے بھی ڈاکٹر شفاعت کو میمنٹو سے سرفراز کیا۔ برادران وطن کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں: مسرت جعفری، سلمان احمد اعظمی، عبدالرحمن عمری، شبیر احمد ندوی، عبید الرحمن وسواس، شمس الدین شمس، طارق مسعود، سالم زبیدی، حسین ذوالقرنین، محمد قیصر، وصی حیدر اور انجینئر بہاء الدین نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شاہد صدیقی، ڈاکٹر مشرف علی، ڈاکٹر دلشاد احمد، انجینئر عتیق الرحمن، نثار احمد خان، ڈاکٹر سید علی، عارف شاہ، غیاث الدین جامعی، محمد احسن ندوی، پرنسپل شوکت عزیز، وصی اللہ ندوی، عبدالمبین ندوی، اور طالب الرحمن نے ڈاکٹر شفاعت اللہ خان کو ہدایا سے نوازا۔آخر میں جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری عابد عقیل نے تمام مہمانوں خاص کر مختلف تنظیموں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ امتیاز احمد ندوی کی تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ قاری غیاث الدین نے ڈاکٹر شفاعت کی شان میں ایک نظم پیش کی۔ شہاب الدین جامعی نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دئے۔ 
ڈاکٹر شفاعت اللہ خان کا تعلق اترپردیش کے شہر ایٹہ سے ہے۔موصوف نے بی اے اور ایم اے، پھر بعد میں پی ایچ ڈی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے کی اور تقریباً ۱۶ سال جامعہ میں ملازمت بھی کی۔ آپ لیبیا اور قطر میں بھی مترجم کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ ہندوستانی سفیر جناب احمد جاوید نے سفارت خانہ میں ۲۴ سالہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ریٹائر ہونے پر ڈاکٹر شفاعت اللہ کو میمنٹو سے نوازا۔ ڈاکٹر شفاعت اللہ خان جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی ایسوسی ایشن، ریاض کے بانیان میں سے ہیں۔

*************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 632