donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Qaumi Council Baraye Farogh Urdu Zaban ke Programme

قومی تعلیمی دن کے موقع پر آسام میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان

 

 کے زیر اہتمام چار روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح  


حکومت ہند نے مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش 11 نومبر 2014 کو بطور قومی یوم تعلیم کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے جو صفحہ اول کے مجاہد آزادی، مشہور و معروف ماہر تعلیم اور پہلے مرکزی وزیر تعلیم تھے۔ اس سلسلے میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ایک چار روزہ تربیتی پروگرام کا بمقام گوہاٹی، آسام میں 10 تا 13 نومبر 2014 کو افتتاح عمل میں آیا، جس میں نارتھ ایسٹ، مغربی بنگال اور کشن گنج، کٹہار، پورنیہ، ارریہ اور سوپول، بہار کے کمپیوٹر سینٹر کے اساتذہ نے شرکت کی۔ نیز شمال مشرق میں اردو اور عربی مراکز کے اساتذہ و طلبا بھی کثیر تعدادمیں شریک ہوئے۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد اس دن کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔ اس کے علاوہ اپنے مرکز میں اس دن کو کس طریقے سے منائیں گے اس کے طور طریقے سے بھی اساتذہ کو واقف کرایا گیا۔ قومی کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین صاحب نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اس دن کی معنویت کو سمجھنا اور اپنے معاشرے کو سمجھانا ازحد ضروری ہے تاکہ مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت جن اقدار سے عبارت تھی وہ نہ صرف ہماری زندگی میں بلکہ ہمارے بچوں کی زندگی میں پیدا ہو سکیں۔بچوں میں بھی وہی خصوصیات پیدا ہوں جس کے ذریعہ اس جمہوری ملک میں وہ اپنے حقوق کو حاصل کر پائیں گے اور ایک شہری نہ صرف خود کی بلکہ اس ملک کی بھی خدمت کرے گا۔ بچوں میں ان اقدار کو پیدا کرنے کے لیے سیمینار، سمپوزیم  ، تحریری و تقریری مقابلہ اور اس نوع کے دوسرے ذرائع کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر کونسل کے ریسرچ آفیسر جناب ڈاکٹر کلیم اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں تعلیم سے آراستہ ہو کر اپنے بچوں کو بھی اخلاقی و دنیاوی تعلیم سے مزین کر انہیں ایک بہترین شہری بنانے کی تگ و دو کرنی چاہیے۔ آخر میں انتخاب احمد، ریسرچ آفیسر نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

(رابطہ عامہ سیل)

*******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 473