donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   NCPUL Ne Monitering Software Launch Kiya

پریس ریلیز:


قومی اردو کونسل نے اپنے کمپیوٹر مراکز کی نگرانی کے لیے

 

موبائل پر مبنی مانیٹرنگ سافٹ ویئر لانچ کیا


کونسل کے وائس چیئرمین پدم شری جناب مظفر حسین کے ہاتھوں مانیٹرنگ سافٹ ویئر کا اجرا
نئی دہلی۔ 05دسمبر ,2014  قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، حکومت ہند ،اردو کو روزگار اور کمپیوٹر ٹکنالوجی سے جوڑنے کے مقصد سے ملک بھر میں 425کمپیوٹر مراکز چلا رہی ہے۔ ان مراکز کی نگرانی اور نظم و نسق میں بہتری لانے کے مقصد سے کونسل نے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کی مدد سے اپنا موبائل پر مبنی مونیٹرنگ سسٹم لانچ کیا ہے۔ کونسل کے وائس چیئرمین پدم شری جناب مظفر حسین نے اس سافٹ ویئر کا اجرا کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کی موجودگی میںفروغ اردو بھون میں منعقد ایک تقریب کے دوران اپنے ہاتھوں سے کیا۔ اس کارنامے کو خوش آئند قرا ردیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اردو زبان میں عہد حاضر کے جدید تقاضوں اور ٹکنالوجی سے جڑنے کی تمام تر صلاحیت موجود ہے، جسے کونسل نے اپنی کاوشوں سے ثابت کر دکھایا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سافٹ ویئر سے نہ صرف کو نسل کے مراکز کی نگرانی ممکن ہو سکے گی بلکہ ان کے دیگر مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کونسل گزشتہ ایک سال سے اس کام میں مصروف تھی اور این آئی سی کی مدد سے اس ہدف کو آج پورا کر لیا گیا ہے۔این آئی سی کے ذمے داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  انھوں نے کہا کہ یہ مانیٹرنگ سافٹ ویئر موبائل سہولیات پر مبنی ہے، جس کے توسط سے تمام مراکز بالخصوص کلاس، اساتذہ، طلبہ کی حاضری اور لیب وغیرہ کی کارکردگی ہر دن اپ ڈیٹ کریں گے اور کونسل کی ویب سائٹ پر اپنی تمام تر تفصیلات و اطلاعات فوٹو کے ذریعے بھیجیں گے۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال اس سافٹ ویئر کا تجربہ دہلی کے 18مراکز پر کیا جائے گا ، جس کے بعد ملکی سطح پر اس کا نفاذ کیاجائے گا۔

اس موقع پر این آئی سی کی ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل محترمہ منجو جندل سینئر ٹکنیکل ڈائرکٹر جناب پرتک شری واستو ، جناب محمد انوار خان، جناب وکاس کمار نے بھی شرکت اور اس سافٹ ویئر کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ میٹنگ میں دہلی مراکز کے ذمے داران و عہدیداران کے علاوہ کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر (انتظامیہ) جناب کمل سنگھ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر (اکیڈمک) محترمہ شمع کوثر یزدانی ، ریسرچ آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ، جناب شاہنواز خرم، جناب انتخاب احمد، جناب محمد عصیم، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جناب اجمل سعید، جناب فیروز عالم  ریسرچ اسسٹنٹ ڈاکٹرقاسم انصاری اور لیب اسسٹنٹ جناب اطہر و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

 (رابطہ عامہ سیل)

Comments


Login

You are Visitor Number : 467