منوّر رانا کو یوپی اردو اکادمی کاچیئرمین بنائے
جانے پر
سید احمد قادری کی مبارکباد
گیا
حکومت اتّر پردیش کے ذریعہ اردو کے بین الا قوامی شہرت یافتہ شاعر جناب منّور رانا کو اتّر پردیش اردو اکاڈمی کا چیئرمین بنائے جانے پر اردو معروف افسانہ نگار اور صحافی ڈاکٹر سید احمد قادری نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے تعطل کی شکار اتّر پردیش اردو اکاڈمی کو جناب منوّر رانا اپنی تنظیمی اور ادبی صلاحیتوں سے نئی زندگی دینگے ۔ ڈاکٹر سید احمد قادری نے اپنے بیان میں مذید کہا ہے کہ جناب منوّر رانا نے اردو زبان اور ادب کے حوالے سے جس طرح اپنی ایک منفرد شناخت بنائی ہے، ٹھیک اسی طرح سے اتّر پردیش اردو اکاڈمی کو ایک خاص پہچان عطا کرینگے، جس سے کہ اتّر پردیش میں محدود یا ختم ہوتی جا رہی اردو زبان کو نئی تازگی اور نئی زندگی ملے گی ۔ جناب منوّر رانا نے اپنی شاعری میں اردو زبان کی زباں حالی پر جس طرح آنسو بہائے ہیں ، انھیں بھلایا نہیں جا سکتا ۔ قدرت نے انھیں ایک بہترین موقعہ دیا ہے کہ وہ اپنی کوششوں سے گھر گھر تک اردو زبان کو پہنچانے کی عملی جد و جہد کرایک مثال قائم کرینگے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
|