donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Doosron Ki Dadrasi Hi Takmeele Insaniyat : Nazia Ilahi Khan

بیماروں کی مسیحائی انسانیت کی معراج :پیرزادہ


دوسروں کی دادرسی ہی تکمیل انسانیت

 

ہگلی میں خون عطیہ کیمپ سے نازیہ الہیٰ خان کاخطاب


کولکاتا

(پریس ریلیز)


دکھی انسانوں کی خدمت اوربیماروں کی مسیحائی کو انسانیت کی معراج قرار دیتے ہوئے فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰہ صدیقی نے کہا کہ ہم اس نبی آخری الزماںؐ کے پیروکار ہیں جنہیں صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے عالم کیلئے رحمت بناکر بھیجاگیا تھا اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم اسوہ نبویؐ پر عمل کریں اور بلا کسی تفریق مذہب کے نیک کام کریں ہمارا یہ نیک کام صدقہ جاریہ ہوگا اوراس کا ثواب قیامت تک ہمیں ملتا ہے ۔

پیرزادہ طٰہ صدیقی ہگلی ضلع کے ِپوربی جگت بلبھ پورکے خالصہ چک پر گولف گرین سنگھ اور یوتھ لیگ اسپورٹنگ کلب کے اشتراک کے منعقد تیسرا رضاکارانہ خو ن عطیہ کیمپ اور غریبوں میں ملبوسات کی تقسیم کی تقریب میں موجود شرکا سے خطاب کررہے تھے ۔

پیرزادہ طٰہ نے کہا کہ حضرت محمد ؐ نے چھوٹے بڑے ‘ امیرغریب‘ گورے کالے ‘ عربی اور عجمی کی تفریق مٹا کرا یک ایسے معاشرہ کی تشکیل کی ہے جس میں سبھوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہیں اور سبھوں پر یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے سے نیچے والوں کی پوری کفالت کا سبب بنے ۔ہم اسی معاشر ہ کے رہنے والے اور اسی دین حنیف کے پیروکار ہیں ۔یہ خون عطیہ کیمپ اس بات کا گواہ ہے کہ یہاں اکٹھاہونے والا خون بلا تفریق مذہب و ملت دکھی انسانیت کی مسیحائی کیلئے استعمال ہوگا۔

تقریب میں موجود فورم فارآرٹی آئی ایکٹ اینڈ انٹی کرپشن کی سربراہ معروف سماجی کارکن ایڈوکیٹ نازیہ الٰہی خان نے کہا کہ انسان اس وقت تک انسان نہیںہوتا جب تک وہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے پڑوسیوں اور دوسروں کے حقوق کی پاسداری کرے ‘ ان کی دست گیری کیلئے آگے آئے ‘ خودکی تکمیل اور اپنے آپ کی تعمیر انسانیت نہیں ہے کہ ہم اپنا آپ اس وقت بہتر بناسکتے ہیں جب ہم اپنے آس پاس رہنے والوں کی بہتری اور بھلائی کا سبب بنیں ۔انہوں نے کہا کہ فرد سماج کا ایک حصہ ہوتا ہے اوراگر سماج کے کسی حصہ میں زخم ہے تو ہم اس کا اسی طرح علاج کریں جس طرح ہم اپنے زخموں کا علاج کرتے ہیں ۔تب ہی ہم صحیح معنوں میں انسانیت اورسماج کی بہتری اور بھلائی کرسکتے ہیں ۔


ایڈوکیٹ نازیہ الہٰی خان نے کہا کہ خون کا عطیہ رضاکارانہ طور پر کرنا ایک ایسا نیک عمل ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کیوں کہ ایک انسان کی رگوں سے نکلنے والا خون پتہ نہیں کہاں کہاں اور کس کس بیمار شخص کی مسیحائی کا سبب بنے ۔ بلاتفریق مذہب و ملت ہونے والا یہ کام قابل ستائش ہے اوروہ اس کیلئے گولف گرین سنگھ اور یوتھ لیگ اسپورٹنگ کلب کے ذمہ داروں کو مبارک باددیتی ہیں کہ نفسانفسی اور افراتفری کے اس دور میں بھی وہ تکمیل انسانیت کا سبب بن رہے ہیں ۔


جنوبی 24پرگنہ ضلع کے سونار پور( اتر) کی ایم ایل اے فردوسی بیگم اورا ن کے شوہر کونسلر نذرل علی منڈل بھی اس تقریب میں موجودتھے اورانہوں نے کلب کے اس کاز کی تعریف کرتے  ہوئے کارکنان کی کافی ستائش کی۔


یادرہے کہ گزشتہ تین برسو ں سے ہگلی ضلع کے جگت بلبھ پور میں گولف گرین سنگھ اور یوتھ لیگ اسپورٹنگ کلب کے اشتراک سے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ ہوتا ہے جسے مقامی اسپتال کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں بلڈ بینک تک پہنچایا جاتا ہے اور اس کا استعمال مریضوں کے علاج میں ہوتا ہے ۔آج اتوار 15نومبر کو منعقد اس کیمپ میں 100یونٹ سے زیادہ خون اکٹھاہوا ۔

اس موقع پرسیکڑوں غریبوں اور ناداروں میں پیرزادہ طٰہ صدیقی اور نازیہ الٰہی خان نے کلب کے عہدیداروں کے ساتھ ملبوسات تقسیم کئے ۔


()()()

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 424