donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   America Me Bharti Adeeb Dr. Syed Ahmad Qadri Ke Ezaz me Khususi Nishist Ka Inaqad


امریکہ میں بھارتی ادیب ڈاکٹر سید احمد قادری کے اعزاز میں

خصوصی نشست کا انعقاد


(امریکہ(شوگر لینڈ

        شوگر لینڈ( ہیوسٹن) کی معروف ادبی اور سماجی شخصیت  جناب احتشام الدین ذکی کی رہائش گاہ پر ۹ ؍ اگست  بروز سنیچرکی شام  ایک مخصوص ا عزازی نشست کا اہتمام  بھارت کی ریاست بہار سے امریکہ تشریف لائے ہوئے اردو کے نامورافسانہ نگارا و رصحافی ڈاکٹر سید احمد قادری کے اعزاز میں کیا گیا ۔ جس میں شوگر لینڈ کے ساتھ ساتھ ووڈلینڈ، اسپرنگ، ہیوسٹن، کیٹی، کامن ویلتھ اور ڈاؤن ٹاؤن سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس خصوصی نشست کی صدارت جناب شاکر نعمانی نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر عرفان قدوس دی۔

         اس موقع پر سب سے پہلے ڈاکٹر عرفان قدوس نے ڈاکٹر سید احمد قادری کا حاضرین جلسہ سے تعارف کراتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لئے یہ بڑی مسّرت کی بات ہے کہ بھارت کی ریاست بہار کے تاریخی شہر گیا سے امریکہ تشریف لائے ہوئے اردو کے بے حد معروف اور مقبول افسانہ نگار اور صحافی ڈاکٹر سید احمد قادری ہمارے درمیان موجود ہیں، ان کے تین افسانوی مجموئے اور کئی تنقیدی مضامین کے مجموئے منظر عام پر آ کر شرف قبولیت حاصل کر چکے ہیں ۔ قادری صاحب کی ایک تحقیقی کتاب ’ اردو صحافت بہار میں ‘ بہار کی تمام یونیورسیٹیوں کے نصاب میں بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر قادری نے یوں تو کئی اہم کتابیں بھی مرتب کی ہیں ، لیکن مجھے ان کی ایک کتاب  ’ معمار بہار ‘ بہت پسند ہے اور میری شدید خواہش ہے کہ اس سلسلے کو وہ آگے بڑھائیں اور اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے جن  اہم شخصیات کونظر انداز کر دیا گیا ہے، ان پر وہ کام کریں ۔ ڈاکٹر عرفان نے ڈاکٹر قادری کی ہمہ جہت شخصیت  اور ان کے فن کا تعارف پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ ان کی مقبولیت کا ہی یہ اثر تھا کہ ان کے ہیوسٹن آتے ہی یہاں کے اور نیو یارک اور نیو جرسی ک وغیرہ کے اخبارات میں ان کی آمد کی خبریں پہلے صفحہ پر شائع ہوئیں اور وائس آف امریکہ نے اپنے ایک خصوصی پروگرام میں آدھے گھنٹے کا انٹرویو نشر کیا ۔ اس تمہیدی تعارف کے بعد ناظم جلسہ نے ڈاکٹر سید احمد قادری سے گزارش کی کہ وہ امریکہ کے سفر  کے تعلق سے  اپنے تاثرات بیان کریں۔ ڈاکٹر سید احمد قادری نے سب سے پہلے تمام حاضرین جلسہ اور خاص طور پر جناب احتشام ذکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تفضیل سے اپنے سفر امریکہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاں کی زندگی اور طرز رہائش سے بہت متاثر ہو اہوں، اپنی مصروف ترین زندگی میں یہاں کے لوگ جس طرح اردو زبان و ادب کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے تشخص کے ساتھ زندگی کو گزار تے ہوئے اپنے آبائی وطن اور وہاں کے لوگوں  کے دکھ سکھ میں جزوی طور پر ہی سہی شامل رہتے ہیں ، ان تمام باتوں سے میں بہت متاثر ہوا ہوں اور یہاں کے لوگوں نے جس خلوص و محبت اور اپنائیت کا ثبوت دیا ہے، انھیں میں کبھی بھول نہیں سکتا۔ خاص طور پر سلمان یونس، جمیل عثمان،راغب یونس، مامون ایمن، رفیع ا لدین راز، رضی رضوی،  محمد ارشاد،حکیم بخاری ،ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر محمد اشرف، عرفان، نعمان، ڈاکٹر نوشہ اسرار، محمد ابوزر، محمد اقبال وغیرہ صاحبان نے تو مجھے اپنی محبتوں سے مقروض بنا لیا ہے۔ اپنی جزباتی تقریر کے بعد حاضرین جلسہ کی فرمائش پر ڈاکٹر سید احمد قادری نے تہذیبی اور اقدار کے زوال پر مبنی اپنا بے حد معیاری اور خوبصورت افسانہ ’ پت جھڑ ‘ سنایا ، جسے سن کر لوگ بے حد متاثر ہوئے۔ 

     جلسہ کا اختتام جناب احتشام ا لدین ذکی کے شکریہ اور ان کی شاندار ضیافت کے ساتھ ختم ہوا

۔٭٭٭٭٭٭

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 446