آپ بھی 10,000روپے کا ادبی انعام جیت سکتے ہیں
رسالہ عالمی انوارِ تخلیق کے’’ ادبی ہنگامے ‘‘نے اُردو ادب میںکثیر المطالعہ کے فروغ کی ایک نادر تحریک چھیڑ دی ہے۔رسالے کے اعزازی مدیر اعلیٰ ڈاکٹر ایم۔اے۔حق(موبائل09304127908 )نے آج ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ اس کے تازہ شمارے(مشترکہ شمار ہ موسمِ سرما و گرما 2016)میں’’ ادبی ہنگامہ‘‘ کے تحت دس ہزار روپے نقد جیتنے کا موقع عطا کیا گیا ہے۔عالمی انوارِ تخلیق کے گزشتہ شماروں میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ملک کے دس معتبر رسالوں ماہنامہ ’’شاعر‘‘ بمبئی،سہہ ماہی ’’رنگ‘‘ دھنباد، دو ماہی ’’گلبن‘‘ لکھنئو،سہہ ماہی ’’اسباق‘‘ پونے،سہہ ماہی ’’انتساب عالمی‘‘ سرونج، دو ماہی ’’نگینہ‘‘سرینگر،ماہنامہ’’ بیباک‘‘مالیگائوں،سہہ ماہی ’’ابجد‘‘ ارریہ (بہار)،سہہ ماہی ’’ادبی محاذ‘‘ کٹک اور چہار ماہی ’’ عالمی انوارِ تخلیق‘‘ رانچی (جھارکھنڈ) میں شائع مختلف اصناف ادب (۱) مضامین ،(۲)افسانوں،(۳)افسانچوں،(۴)منظومات و(۵) مکتوبات کے حوالے سے دئے گئے ماخذات کی صحیح نشان دہی کرنے والے خوش قسمت قاری کو دس ہزار کی رقم پیش کی جائے گی۔اس شمارہ میں مندرجہ بالا ادبی اشارے دے دئے گئے ہیں۔ جوابات موصول ہونے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2016 تک ہے۔اس انعامی اسکیم میں حصّہ لینے کے لئے کوئی شرط نہیں ہے۔عام قارئین میں زیادہ سے زیادہ رسائل پڑھنے ، اُسے محفوظ رکھنے و مختلف اصناف ادب میں دلچسپی لینے کی ترغیب دینے کے لئے بنائی گئی اس اسکیم کی عالمی سطح پر پزیرائی ہو رہی ہے۔
***************************
|