donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Aalmi Islami Conference

 

انٹرنیشنل دعوۃ السنۃ کانفرنس کی تاریخ کا اعلان 10 اور 11مئی 2014؁ء

عالمی اسلامی کانفرنس 


مسلم ممالک کی قدآور روحانی و علمی شخصیات مدعو

 

بین الاقوامی دعوۃ السنۃکانفرنس کے سلسلے میں جہاں پہلے ہی مختلف رابطہ کمیٹیوں کو تشکیل دیا گیا تھا انہوں نے مختلف مقامات پر بڑے عوامی اجتماعات کے علاوہ کارکنون سے مخاطب ہوتے ہوئے جہاں دین کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا وہیں پر معاشرے میں پھیلی بے راہ روی اور بددینی کے حوالے سے بھی جہاں اپنے خدشات کا اظہار کیا وہیں پر اس کے اسباب اور محرکات کو بھی عوام کے سامنے رکھا مرکزی کمیٹی جس کی قیادت بانی و امیر کاروانِ اسلامی حضرت مولانا غلام رسول حامی صاحب کر رہے ہیں نے سرینگر ، بیروہ، ٹنگمرگ، وارپورہ، گوش بگ، رٹھسن ، مکہامہ، وتہ لار میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ملت کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بے رہ روی اور بد دینی سے باز رہے انہوں نے کہا کہ ہمارا رہنمانبی رحمت  ﷺ اور قرآن و حدیث دستور عمل ہے اس دستور کو سمجھنے کے لئے جہاں علماء و عرفا اور روحانی شخصیات نے اسے آسانی کے ساتھ ہم تک پہنچایا اب ضرورت ہے کہ انکے پروگرام کی آبیاری کرتے ہوئے ہم اپنی زندگیاں بدل دیں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا غلام رسول حامی صاحب نے کہا کہ اسلام قطعی طور دنیاوی تعلیم کو حاصل کرنے میں رکاوٹ پیدا نہیں کرتا ہے بلکہ یہ سب علوم قرآن اور سیرت نبوی  ﷺ سے آئے ہیں انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ جہاں خود کو جدید تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیںوہیں پر دینی علوم کو بھی اپنی نصابوں میں شامل کریں مولانا نے حکومت کی بے حسی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دو دہائیوں سے جس طرح نظام تعلیم میں رِفارمز لانے تھے حکومت انہیں لانے میں ناکام ہوئیں یہی وجہ ہے کہ اب کاروانِ اسلامی نے تعلیمی اصلاحات لانے کے حوالے سے ایک کمیٹی کو تشکیل دیا ہے جو عنقریب اپنا رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی ، منشیات کی اور راغب ہونا، خود کشی کے واقعات کے پیچھے ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ نظام تعلیم میں وہ روح نہیں رہی جس کی اشد ضرورت تھی انہوںنے کہا کہ کاروانِ اسلامی اس چیز کو پہلے ہی محسوس کر رہی تھی اور یہی وجہ ہے کہ شیخ العالم ریسرچ یونیورسٹی کے قیام کے لئے جدوجہد کو شروع کیا گیا منشیات اور شراب کے خاتمے کے لئے مسودہ کو پیش کیا گیا تاہم ضرورت ہے کہ قوم کے باحس اور باغیرت جوان اس حقیقت کو سمجھے اور خود اپنی زندگیاں قرآن و سنت کی روشنی میں صرف کریں حضرت مولانا غلام رسول حامی صاحب نے کہا کہ 10  اور  11 مئی کو جو انٹرنیشنل دعوۃ السنۃ کانفرنس ہو رہی ہے اس سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو علمی اور روحانی فائدہ ملے گا کیونکہ اسلامی ممالک قدآور روحانی و علمی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جو موجودہ حالات کے پس منظر میں اپنے بیانات فرمائیں گے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بلا لحاظ مسلک و مذہب اس کانفرنس میں شرکت کر کے ان قوتوں کو جواب دیں جو ہمیشہ مسلمانوں کو آپسی معاملات میں الجھا کر اپنا الوسیدھا کرتے ہیں۔ 


 سیکریٹری
 شعبہ نشرو اشاعت
کاروانِ اسلامی جموں وکشمیر 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 533