donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : News Desk
Title :
   Aqliati Talba wa Talbat Ke Liye Muft Coaching Ka Intezam

ایم ایل ایس ایم کالج، دربھنگہ
 
 
اقلیتی طلبا وطالبات کیلئے مفت کوچنگ کا انتظام
 
دربھنگہ، : مقامی مہاراج لکشمیشور سنگھ میموریل کالج، دربھنگہ میں محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود حکومت بہار، پٹنہ کی جانب سے ایسے اقلیتی طلبا وطالبات جنہوںنے گریجویٹ کا امتحان پاس کرنے کے بعد بہار پولس سب انسپکٹر، پبلک سروس کمیشن، ریلوے اور بینکنگ خدمات کے مقابلہ جاتی امتحان کے لئے فارم بھرا ہے ان طلبا کیلئے مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بہار پولس سب انسپکٹر کے عہدہ کیلئے جن امیدواروں نے فارم بھرا ہے ان کے لئے 75 سیٹیں مخصوص کی گئی ہیں ، جبکہ پبلک سروس کمیشن، ریلوے اور بینکنگ خدمات کے امتحان کا فارم بھرنے والے 60 طلبا وطالبات کو مفت کوچنگ کی سہولت دی جائے گی۔ واضح ہوکہ مفت کوچنگ کے لئے ٹیسٹ امتحان کی بنیاد پر طلبا وطلبات کا انتخاب ہوگا۔ اس کوچنگ کے لئے ڈاکٹر آفتاب اشرف ، صدر شعبہ اردو کو کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا ہے۔ خواہشمند طلبا وطالبات دفتری اوقات میں تفصیلی جانکاری کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں۔
 
 حکومت بہار کی ہدایت کے مطابق اقلیتی زمرہ میں آنے والے مسلم، سکھ، عیسائی، بودھ اور جین طبقہ کے طلبا وطالبات اس مفت کوچنگ کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ڈاکٹر احمد نے بہار حکومت اور خاص کر محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود کے پرنسپل سیکریٹری جناب عامر سبحانی اور خصوصی سیکریٹری جناب ایس - آئی فیصل کے تئیں اظہار تشکر پیش کیا ہے کہ انہوںنے ایم ایل ایس ایم کالج، دربھنگہ کو سینٹر بناکر متھلانچل کے اقلیتی طبقہ طلبا وطالبات کو مفت کوچنگ کی سہولت فراہم کی ہے۔ ڈاکٹر احمد نے اقلیتی طبقے کے طلباء اور گارجین حضرات سے اپیل کی ہے اس سنہری موقع کا فائدہ اٹھائیں۔انہوںنے کہا کہ دور حاضر میں مقابلہ جاتی امتحان کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کہ تما تر سرکاری ملازمت کے لئے اب مقابلہ جاتی امتحانات ہوتے ہیں اور اس کے لئے کڑی محنت کی ضرورت ہے۔ اب جبکہ حکومت کی جانب سے کوچنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تو ہمارے طلباء اس سے استفادہ کر کے اپنے مستقبل کو روشن کرسکتے ہیں اور یہی وقت کا تقاضہ ہے۔
 
 
**********************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 547