donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Ibn Mufti
Title :
   Aik Shaam Mahboob Zafar Aur Rashda Maheen Mallik Ke Naam

انجمن تقدیس ادب  کے زیرِ اہتمام 


ایک شام محبوب ظفر  اور راشدہ ماہین ملک کے نام 


رپورٹ: ابنِ مفتی


دو اگست  دوہزار سترہ کی شب  ،   ہیوسٹن کی معروف شخصیت جنا ب  حسن پرویز باجوہ صاحب  کی طرف سے تقدیس ادب ہال  میں  ایک پروقار  ادبی شام کا انعقاد ہوا ۔انجمن تقدیس ادب کا یہ اڑتیسواں مشاعرہ تھا ۔ جس میں  شہر کے معروف  مقبول  شعرا ء اور ادیبوں  اور ہیوسٹن کے ادب پسند طبقے نے   شرکت کی ۔ مشاعرہ ورکنگ ڈے پر رکھا گیا ۔ اور صرف مخصوص لوگوں کو  شرکت کی دعوت دی گئی صدارت 
مشاعرے کے آغاز سے قبل طعام انجمن کا خا صہ رہا ہے ، طعام کے فوراً بعد  الطاف بخاری نے مشاعرے کا آغاز کیا اور  صدارت کے لئے جناب ڈاکٹر افضال فردوس کا نام تجویز کیا ۔ اور انہیں کرسی صدارت  پر آنے کی دعوت دی ۔ اور اسکے بعد معزز مہمانوں کو اپنی خاص نشتوں پر بیٹھنے کے لئے دعوت دی ۔ جناب محبوب ظفر اور راشدہ ماہین  ملک  کو مہمان خصوصی کی نشست پر بلایا گیا ۔ انجمن تقدیس ادب کے چئیرمین جناب سید ایاز مفتی کو بھی شرکائے مشاعرہ کی تالیوں کی گونج میں نشست ِ خاص پر دعوت دی گئی اور جناب غضنفر ہاشمی  صاحب کو بھی ایک نشست خا ص پر بلایا گیا 

تلاوت 

تلاوت  شہر کی معروف سماجی شخصیت جناب سلمان جلالی  نے کی اور اسکے فورا بعدنعت ِ رسول ِ مقبول کی سعادت  بانی و چئیرمین انجمن تقدیس ادب جناب سید ایاز مفتی  نے حاصل کی  

نظامت 

نظامت تنظیم کے وائس چئیرمین جناب الطاف بخاری نے کی 

ڈاکٹر گلزار نتھانی  

ڈاکٹر گلزار نتھانی کو مشاعرے کے آغاز میں پہلے شاعر کے طور پر بلایا گیا ۔ انہوں نے اپنا مختصر مزاحیہ کلام پیش کیا اور داد و تحسین کے سزاور ٹہرے ۔ 

زاہد محمود   

انجمن تقدیس ادب جو ہمیشہ ہی نئے شعراء کی حوصلہ افزائی کرتی آئی ہے ۔ اس مرتبہ بھی ڈاکٹر گلزار کے علاوہ زاہد محمود جو تیزی سے اور محنت سے مزاحیہ شاعر ی میں اپنا مقام بنانے کی جستجو میںلگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے دو بہت خوبصورت مزاحیہ قطعات اور ایک پنجابی اردو مکس آزاد نظم پیش کرکے داد حاصل کی 

شاہ گل 

انجمن تقدیس ادب کی دیرینہ ساتھی محترمہ شاہ گل  کافی عرصے پاکستان  میں قیام کے بعد پہلے مشاعرے میں شرکت کررہی تھیں ۔ انہوں نے بہت خوبصورت ترنم کے ذریعے تمام محفل کو مسحور کردیا ۔ ایسا لگتا ہی نہ تھا کہ وہ دو سال کے وقفے کے بعد تقدیس ادب کے 
پروگرام میں آئی ہوں ۔

ڈاکٹر خالد رضوی 

ہیوسٹن کے معروف مزاحیہ شاعر جناب ڈاکٹر خالد رضوی نے اپنے چوکوں اور چھکوں سے محفل کو زعفرانِ زار کردیا

قاضی سلمان جلالی 

ہیوسٹن کے سینئر ترین  مزاحیہ شاعر نے اپنے کلام کے ذریعے  لوگوں کی سماعتوں کو خوب  معطر کیا ۔ 
الطاف بخاری 

اس موقع پر ناظمِ محفل جناب سید الطاف بخاری نے ایک خوبصورت نظم بنام جشن ِ حریف  اور ایک غزل سنا کر محفل میں جان ڈال دی ۔ انکی غزل کو معزز مہمانوں اور شرکائے مشاعرہ نے خوب داد و تحسین سے نوازا  

سید ایا زمفتی 

اب تنظیم کے چئیرمین کا ایک اجمالی تعارف پیش کرنے کے بعد ناظم ِ محفل نے سید ایاز مفتی کو دعوت ِ کلام دی ۔ایاز مفتی نے پہلے اپنی مرحومہ والدہ کی نذر کچھ قطعات پیش کئے اور محفل کو وہیں سے گرفت میں لے لیا ۔ اسکے بعد ایک بہت ہی خوبصورت غزل جو تحت میں پیش کی ۔ اس کو معزز مہمانوں  اور شرکائے مشاعرہ  میں بے حد پذیرائی ملی اور اسکے بعد ان سے ترنم سے بھی اک غزل پڑھنے کی فرمائیش کی گئی ۔ اور اس غزل کے بعد تو جیسے محفل پر نشہ طاری ہوگیا ۔ خالد خواجہ اور صدرِ محفل نے کہا ۔ کہ بلا شک و شبہ آج کا مشاعرہ سید عبدا لستار مفتی کے بیٹے نے لوٹ لیا ہے ۔ اس موقع پر سید ایاز مفتی  اس انکی غزل کے اشعار مکرر سنے گئے  

رعنا نوشاد حسین  

چار کتابوں کی خالق محترمہ رعنا حسین کو شرکائے محفل کی تالیوں کی گونج میں دعوت کلام دی گئی اور انہوں نے منفرد بحر کی غزلیات سناکر سامعین  سے خوب داد سمیٹی 

خالد خواجہ 

شہر ادب کے معروف اور ہردلعزیز شاعر جناب خالد خواجہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی چھائے رہے انہوں نے بالکل ہی منفرد ، اچھوتا اور نیا کلام پیش کیا ۔ اور ہمیشہ کی طرح داد سمیٹ گئے  

غضنفر ہاشمی  

شہر ادب میں  اے آر وائی چینل کے کرتا دھرتا اور معروف پاکستانی  شاعر جناب  غضنفر ہاشمی نے بہت خوبصورت کلام پیش کیا ۔ اور خوب داد سمیٹی ۔  انہوں نے محفل میں اپنے ادبی   چٹکلوں سے بھی محفل کو محظوظ کیا ۔ 

راشدہ ماہین ملک 

اسلام آباد سے تشریف لائی ہوئی شاعرہ محترمہ راشدہ ماہین کے تعارف کے لئے ایاز مفتی کو بلایا گیا ۔ انہوں نے مختصراً حاضرین ِ محفل کو محترمہ کی کتابوں کے بارے میں بتایا  اور اسکے بعد انہیں دعوت ِ کلام دی ۔ راشدہ نے اردو  اور سرائیکی میں اپنا کلام پیش کیا ۔ شرکائے محفل نے ان سے ترنم سے کلام سنانے کی بھی فرمائیش کی ۔ جو انہوں نے پوری کی اور خوب داد سمیٹی ۔  انکی سرائیکی شاعری کو بے حد سراہا گیا 

محبو ب ظفر  

اسکے بعدسیدی ایاز مفتی  نے  اس شام کے  دوسرے مہمان جناب محبوب ظفر کی شاعری کے محاسن کے بارے میں شرکائے محفل کو بتایا ۔کہ وہ نہ صرف ایک بہترین شاعر ہیں ۔ بلکہ نثر کے میدان میں بھی انکی کتابیں ہیں اور اسی طرح دوسری کلچرل شاعری کے تراجم کے میدان میں بھی انہوں نے کافی کام کیا ہے اور تالیوں کی گونج میں انہیں اپنا کلام سنانے کی دعوت دی گئی   انہوں نے اپنی غزلیات پیش کرکے سامعین کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔ 

ڈاکٹر افضال فردوس

  ۔ آخر میں سید ایاز مفتی ، نے  شہر ِ ادب کے بہت ہی منفرد لہجے کے شاعر اور یو ایس میں پاکستان کے ادبی سفیر جناب ڈاکٹر افضال فردوس کا اجمالی تعارف پیش کیا ۔ اور انہیں  ہیوسٹن میں ادب کی بِنا ڈالنے والے ابتدائی لوگوں میں سے ایک قرار دیا ۔ اسکے بعد انہیں تالیوں کی گونج میں دعوتِ کلام دی گئی ۔  ڈاکٹر افضا ل فردوس نے اسقدر خوبصورت غزلیں  پیش کی کہ ہر شخص انہیں داد دینے پر مجبور تھا ۔ شرکائے محفل میں کوئی نہ تھا جو انہیں داد نہ دے رہا ہو ۔ انکے جانے کے باوجود ان سے ایک اور غزل کی فرمائیش کی گئی انہوں نے بے حد داد و تحسین سمیٹی 

کلمات ِ تشکر 

 میزبانان ِ محفل جناب الطاف بخاری اور سید ایاز مفتی نے  شرکائے محفل کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ اور اس موقع پر  تمام معزز مہمانوں کا  دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔  اِس کے علاوہ تقدیس ادب ہال کے مالک جناب حسن پرویز باجوہ  کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ۔ 

دنیا ٹی وی  کی کوریج 

شہر کی معروف  سماجی شخصیت محترم جیلانی خان اور دنیا ٹی وی کی پوری ٹیم  نے اس مشاعرے کی کوریج کی ۔ اور معزز مہمانوں ، اور دیگر شعراء  کے  انٹرویو ز کئے ۔ 

********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 581