ماہانہ مشاعرہ بزمِ ناطق بدایونی
پچھلے دنوں بزمِ ناطق بدایونی کے تحت ماہانہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں نمائندہ شعراء و شاعرات نے شرکت اردو، سندھی اور پنجابی میں اپنا منفرد کلام پیش کیاجسے شرکائے محفل نے خوب سراہا۔ اختتام ِمشاعرہ پر تکلف ضیافت سے
حاضرین بزم کی تواضع کی گئی۔ میزبان،
فیروز ناطق خسروؔ نے سب کا شکریہ ادا کیا۔
صدارت:۔ پروفیسر جاذب قریشی
مہمانانِ خصوصی:۔ ڈاکٹر شاداب احسانی، جناب رفیع الدین راز
مہمانانِ اعزازی:۔ جناب آصف رضا رضوی ، جناب قادر بخش سومرو
ریزیڈنٹ ڈاریکٹر ادبیاتِ پاکستان، کراچی
ناظمِ مشاعرہ:۔جناب یاسر صدیقی
میزبان:۔ فیروز ناطق خسروؔ
شعراء و شاعرات:۔
صدر ، مہمانان ِ خصوصی و اعزازی کے علاوہ جن شعراء و شاعرات نے پنا کلام پیش کیا، ان میں فیروز ناطق خسرو، سعیدالظفر ، سراج الدین سراج ۔رضی عظیم آبادی، فیاض علی فیاض، محمد سعید خان، حجاب عباسی، سعد الدین سعد، زاہد علی سید، سیما عباسی،کشور عدیل جعفری۔ آئرن فرحت ۔ بہزاد بہرام، ۔عامر سعید خان ، یاسر سعیدصدیقی۔
صدرِ مشاعرہ اور مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں اس شعری نشست کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے بزمِ ناطقؔ بدایونی کے تحت تسلسل کے ساتھ شعرو ادب کے فروغ میں فیروز ناطق خسرو کی خدمات کو سراہا، ساتھ ہی انہوں نے جناب رفیع الدین راز کو شعر و سخن کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے پر خراجِ ِ تحسین پیش کیا۔
**************************
|