donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum News Desk
Title :
   Dr. Md. Najeeb Qasmi Ki Website

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی کی ویب سائٹ

 


ریاض (پریس ریلیز): ویب سائٹ

(www.najeebqasmi.com) زمانہ کی ضرورت کے پیش نظر نئی خوبیوں کے ساتھ ماہ رمضان کی ۲۷ ویں شب میں علماء ودانشوروں کی موجودگی میں لانچ ہوئی۔ اس ویب سائٹ کا افتتاح ۴ جنوری ۲۰۱۳ء کو عمل میں آیا تھا۔ ۲۰ جون ۲۰۱۴ء کو اس ویب سائٹ کے نئے ڈیزائن کا اجراء عمل میں آیا تھا۔ الحمد للہ ہزاروں افراد دنیا کے مختلف ملکوں سے اس ویب سائٹ سے استفادہ کررہے ہیں۔ اس ویب سائٹ میں زندگی کے مختلف پہلؤوں سے متعلق اردو، ہندی، انگریزی اور عربی زبان میں سینکڑوں کتابوں پر مشتمل ایک اسلامی الیکٹرونک لائبریری بھی ہے۔ نیز ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی کی ۱۷ کتابیں اردو میں، ۱۴ کتابیں انگریزی میں اور ۱۴ کتابیں ہندی میں مفت ڈاؤن لوڈ کرنے اور پڑھنے کے لئے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی کے قرآن وحدیث کی روشنی میں تحریر کردہ ۲۰۰ سے زیادہ مضامین پڑھنے کے لئے دستیاب ہیں۔ طباعت کی آسانی کے لئے مضامین کی پی ڈی ایف فائل بھی موجود ہیں۔ مختلف اسلامی موضوعات پر ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی کے ۱۰۰ سے زیادہ بیانات بھی سننے کے لئے موجود ہیں۔ یہ سارا علمی سرمایہ مفت پڑھنے یا مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے ہے۔ اب اس ویب سائٹ سے آپ اپنے موبائل کے ذریعہ بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ 
ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی کے ۲۱ موضوعات پر مشتمل مضامین میں سے جس عنوان سے متعلق مضمون پڑھنا چاہیں اس پر کلک کریں مثلاً تفسیر قرآن اور پھر اس موضوع پر کلک کریں جو آپ کو مطلوب ہے۔ اس مضمون کو آپ پرنٹ بھی کرسکتے ہیں اور اس کالنک کسی دوسرے شخص کو ایمیل کے ذریعہ ارسال بھی کرسکتے ہیں۔اسلامی لائبیریری میں ایمانیات، عبادات، معاملات، اخلاق اور معاشرت سے متعلق ۲۸ موضوعات میں سے کسی ایک پر کلک کرنے سے اس موضوع سے متعلق کتابیں کھل جائیں گی۔ کسی بھی کتاب کے نیچے تحریر کردہ ڈاؤن لوڈ پر کلک کرنے سے کتاب آن لائن پڑھنے کے لئے مہیا ہوگی۔ اور اگر ماؤس کے دائیں بٹن پر کلک کرکےSave Link as یا Save as پر کلک کریں گے تو یہ کتاب ڈاؤن لوڈ ہوجائے گی۔ Latest Articles اور Most Read Articles پڑھنے کے لئے ہوم پیچ پر آپشن موجود ہیں۔پروگرام کا آغاز مولانا احتشام الحق کی تلاوت قرآن سے ہوا، مولانا عبد الباری قاسمی نے ماہ رمضان کے متعلق بیان فرمایا اور مولانا محمد نجیب قاسمی کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ ہندو پاک کے متعدد حضرات خاص کر علماء کرام نے شرکت فرمائی۔
ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی کی تیار کردہ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل اردو، انگریزی اور ہندی میں دنیا کی پہلی اسلامی موبائل ایپ (Deen-e-Islam) Android اور iPhone پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے مہیا ہے۔ اسی طرح حج وعمرہ سے متعلق خصوصی ایپ (Hajj-e-Mabroor) بھی تین زبانوں (اردو، انگریزی اور ہندی) Android اور iPhone پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے مہیا ہے، جو Play Store اور App Store میں ایپ کا نام یا محمد نجیب قاسمی تحریر کرکے مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ حج وعمرہ والی ایپ (حج مبرور) کو مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد حجاج کرام کو کتابیں اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے، تین زبانوں میں متعدد کتابیں، حج وعمرہ کے طریقہ سے متعلق مضامین اور بیانات حجاج کرام کے ہاتھ میں ہوں گے جن سے انٹرنیٹ کے بغیر پورے سفر حتی کہ منی، مزدلفہ اور عرفات میں بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ ہندوپاک کے مشاہیر علماء اور مستند دینی اداروں نے دونوں ایپس کی تایید میں خطوط تحریر فرماکر عوام وخواص سے ان دونوں ایپس سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ 

***********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 616