donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Darbhanga Times Se Mahi Manzare Aam Par

دربھنگہ ٹائمس سہ ماہی منظرعام پر

 

٭مدیرڈاکٹر منصورخوشتر


 المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، دربھنگہ


 صفحات128٭ قیمت: 50 روپے

رابطہ: شوکت علی ہاؤس، پرانی منصفی ، دربھنگہ

دربھنگہ(زونل آفس) متھلانچل کے دربھنگہ شہر سے شائع ہونے والا اُردو ادب کی صحت مند روایات اور جدید رجحانات کا ترجمان ’’دربھنگہ ٹائمس‘‘ سہ ماہی پرچہ منظرعام پر آچکا ہے۔ یہ شمارہ اکتوبر۲۰۱۴ء تا دسمبر۲۰۱۴ء کا ہے۔ اس شمارے میں حمد،نعت پاک، مضامین ،افسانے، غزلیں/نظمیں اور کتابوں کے تبصرے شامل کئے گئے ہیں۔دربھنگہ ٹائمس میںاس مرتبہ ڈاکٹر شکیل الرحمن ، قاسم خورشید، فیاض وجیہہ، جمال اویسی، اظفر رضوی، تسلیم الٰہی زلفی، مشرف عالم ذوقی، اصغر شمیم، شیخ عقیل، ڈاکٹر احمد محفوظ، ناصر ملک، احسان عالم اور عبد الغفور پاریکھ کے علمی وادبی مضامین پیش ہیں۔ قاسم خورشید نے اپنے مضمون میں موجودہ وقت تراجم کی صورت حال، اس کی اہمیت اور ضرورت پر بہت تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور زبان کے علمی معیار مزید بڑھانے اور اسے نئے علوم ومعارف سے آشنا کرانے کے  لیے زیادہ سے زیادہ ترجمے کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس شمارے میں بیشتر مضامین میں معاصر شعرائے کرام کی ادبی خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ہماری زبان کا یہ المیہ رہا ہے کہ ہم نے اپنے فنکاروں کی خدمات اور فن میں ان کے مقام کے تعین کے لیے ان کی موت کا انتظار کیا ہے۔ اس سے ہمارے ادب اور فن کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے بیشتر فنکاروں کو ان کی خدمات کا صلہ ان کی زندگی میں نہیں مل سکا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اب ہمارے یہاں بھی اپنے عہد کے فنکاروں کی ادبی خدمات کا جائزہ لینے کی کوششیں شروع ہوگئیں ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کے بعد ’’من ترا حاجی بگویم تو مرا قاضی بگو‘‘ کی صورتحال بھی پیدا ہوئی ہے۔ دربھنگہ ٹائمس ایسے ہی مضامین کا انتخاب کیا ہے جن میں کسی بھی شاعر کی بے جا تحسین وتعریف  یا تضحیک کے بجائے اس کی تخلیقات کو سامنے رکھ کر منطقی تجزیہ کرتے ہوئے تعین قدر کی کوشش کی گئی ہے۔ جن شعرائے کرام کو موضوع بحث بنایا گیا ہے ان میں ستیہ پال آنند، فیض احمد فیض، پروین شاکر، بشیر بدر، جمال اویسی، عالم خورشید، فرید پربتی، ولی اللہ ولی، مظہر نیازی اور عزیز بلگامی وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ احمد اشفاق قـلق،دوحہ،قطر،ناصرؔ امروہوی،ناصر ملک،فرزانہ فرحتشفیق مراد،مظفر احمد مظفر،ایم زیڈ کنولؔ،احسان ثاقب کی غزلیں اورنعیم بیگ اقبال حسن آزاددیپک بدکی کے  افسانے اور تبصرے بھی شامل ہیں۔ دربھنگہ کی اردو نثری روایت پر پروفیسر ڈاکٹر طرزی کی منظوم تخلیق ’’نثر نگارانِ دربھنگہ‘‘ زیر طباعت ہے۔ جس میں تقریباً دو سو نثر نگاروں کا ذکر ہے ۔ اس کا فائدہ وسیع تر حلقۂ قارئین تک پہنچے ، اس لئے میں نے اس سہ ماہی میں بھی اسے قسط وار شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  پہلی قسط ہے شامل ہیںہمیں امیدہے کہ یہ رسالہ بھی حسب سابق قارئین کے لیے دلچسپی کا سامان پیدا کرے گا۔ ناشر: المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، دربھنگہ128 صفحات قیمت: 50 روپے،رابطہ: شوکت علی ہاؤس، پرانی منصفی ، دربھنگہ ،

*********************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 552