بہار اردو اکادمی کا گرانٹ تین کروڑ کئے جانے کا
سید احمد قادری نے کیا خیر مقدم
(گیا: (نامہ نگار
وزیر اعلیٰ بہار شری جیتن رام مانجھی کے ذریعہ بہار اردو اکادمی کا گرانٹ تین کروڑ کئے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مشہور افسانہ نگار اور صحافی ڈاکٹر سید احمد قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے اس اعلان سے پوری اردو آبادی کو بے انتہا خوشی ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بہار اردو اکادمی کا گرانٹ بڑھائے جانے مسلسل کا مطالبہ اردو آبادی کی جانب سے ہو رہا تھا ۔ پچھلی حکومتوں نے اردو آبادی کے اس جائز مطالبہ پر کبھی توجہ نہیں دی ، لیکن وزیر اعلیٰ بہار، شری مانجھی نے اس مطالبہ کو مان کر پوری اردو آبادی کا دل جیت لیا ہے ۔ اس کے لئے شری مانجھی کی جس قد ر ستائش کی جائے، کم ہے۔ بہار اردو اکادمی کے گرانٹ میں اضافہ کے اعلان سے اردو زبان و ادب کے تیئں شری مانجھی کے مخلصانہ جزبہ کا اندازہ ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر سید احمد قادری نے امید ظاہر کی ہے کہ شری مانجھی اگلے بجٹ میں ہی اس گرانٹ کی رقم کو پاس کرا لینگے اور لال فیتا شاہی پر گہری نظر رکھینگے ۔ ڈاکٹر سید احمد قادری نے شری مانجھی سے یہ بھی گزارش کی ہے کہ وہ جلد از جلد تعطل کی شکار بہار اردو اکادمی کی تشکیل نو کرینگے، تاکہ ملنے والی تین کروڑ کے گرانٹ سے ریاست بہار بھر میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے لائحہ عمل تیار کر عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
٭٭٭٭٭٭٭
|