donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Azeez Belgaumi
Title :
   Dr Badruddin Ahmad U.K Ke Ezaz Me Adbi Nishist


 

ڈاکٹر بدر الدین احمد( انگلستان )کے اعزاز میں


 ادبی نشست

 

بنگلور: فیس بک پر اُردو حلقوں میں اپنی اُردو نوازی، ادب نوازی اور شعراء نوازی کے ذریعہ شہرت حاصل کرنے والی ایک دِلنواز شخصیت ڈاکٹر بدرالدین احمد صاحب، اِسکسWitham, Essex (UK) کی ہندوستان آمد کے موقع پر اُن کے سفرِ بنگلور کے دوران جناب عزیز بلگامی کی رہائش گاہ پر بروز ہفتہ ،۸ نومبر،۲۰۱۴ء بعد دوپہر ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں بنگلور اور اطراف و اکناف کے شعراء اور ادب نوازوں نے شرکت فرمائی۔ بطور مہمانانِ خصوصی، جوش و اُمنگ کے مدیرِ اعلیٰ پروفیسر ایوب احمد صاحب اور کنڑا ادیب اورآل انڈیا کنفیڈریش آف بنک ایپلائز اسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری، جناب جی ڈی نداف اور کلکتہ سے آئے ہوئے مہمان نجم العابدین تابش صاحب شریک محفل رہے ۔تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد حسن علی خان حسن (چن پٹن) کی مناجات سے نشست کا آغاز ہوا۔ عزیز بلگامی نے مہمانوں کا تعارف کرایا اورمہمان اعزازی ڈاکٹر بدر الدین احمد صاحب اور دیگر مہمانان کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی۔اِس موقع پر عزیزؔ بلگامی، الف احمد برقؔ ، اکرم اللہ اکرم اور حسن علی خان حسنؔ نے اپنے کلام سے نوازا۔بعد ازیں، پروفیسر ایوب احمد صاحب نے اپنے اِظہار خیال میں عرض کیا کہ ایسی پروقار نشست میں شرکت کو وہ اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ اِس موقع پر جی ڈی نداف صاحب نے چاشنی کے اعتبار سے اردو زبان کو سنسکرت سے بھی اعلیٰ زبان قرار دیا، جس کی آج بغیر کسی مادی سہارے کے ساری دُنیا میں دھوم مچی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر بدر الدین احمد نے بنگلور کے اعلیٰ ادبی ذوق پر اپنی خوشی کا اِظہار فرمایا اور شعراء کے کلام کی دِل کھول کر تعریف فرمائی اور اِنہیں مبارکباد دی۔عزیز بلگامی کی صدارت میں منعقد ہونے والی اِس ادبی نشست میں معروف قلمکار شکیل رضا، مولانا مفتی رضوان رشید، قاری اعجاز ،سید آفاق علی جیسی باذوق شخصیات شریک نشست رہیں۔قاری اعجاز صاحب کی تلاوت کلام پاک سے نشست کا آغاز ہوا۔ سید آفاق علی صاحب کے ہدیہ تشکر پر نشست اختتام پذیر ہوئی۔

رپورٹ: عزیز بلگامی۔

**********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 515