donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shams Tabrez Qasmi
Writer
--: Biography of Shams Tabrez Qasmi :--

Shams Tabrez Qasmi

تعارف نامہ : شمس تبریز قاسمی

نام :ـشمس تبریز

قلمی نام: شمس تبریز قاسمی

تاریخ : پیدائش:20.12.1993

مقام پیدائش: رائے پور

والد کانام : محمد ذاکر حسین

پتہ : رائے پور ، سیتامڑھی بہار

رہائش : I91- بٹلہ ہائوس ، جامعہ نگر نئی دہلی

تعلمی لیاقت

ابتدائی تعلیم:مدرسہ رشیدیہ ، رائے پور ، سیتامڑھی بہار

ناظرہ وحفظ : مدرسہ تعلیم الدین برار،سیتامڑھی بہار

عربی درجات: جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی بہار

فضیلت : دارالعلوم دیوبند

تکمیل افتاء ـ: دارالعلوم الحنفیہ دیوبند

دوسالہ انگریزی ڈپلومہ کورس: شعبہ انگریزی دارالعلوم دیوبند

گریجویشن : جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی نئی دہلی۔

دوسالہ عربی ڈپلومہ : قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان نئی دہلی

ایک سالہ اردو ڈوپلہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی

یک سالہ کمپیوٹر ڈپلومہ : دارالعلوم دیوبند

ایم اے اردو : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی حیدر آباد ۔جاری

عہدے اور مناصب

ایڈیٹر:: ہفت روزہ قومی بصیرت

ایڈیٹرـ: بصیرت آن لائن ،اردو انگلش اینڈ ہندی نیوز پورٹل

ڈپٹی ایڈیٹر :آئی این ایس انڈیا (نیوز ایجنسی)نئی دہلی

صدر: شمشیر ایجوکیشنل اکیڈمی، نئی دہلی

کالم نگار: روزنامہ خبریں نئی دہلی، روزنامہ عزیز الہند نئی دہلی ، اردو ٹائمز ممبئی اور دیگر دنیا

بھر کے اردو اخبارات

زمانہ تعلیمی کے عہدے اور مناصب

نگراں : انجمن اصلاح البیان جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں

نائب معتمد : عربی انجمن النادی الادبی العربی :جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی بہار

ایڈیٹر:: ہفت روزہ آئینہ ایام سجادلائبریری

ایڈیٹر :ماہنامہ صبح نو انجمن نادیۃ الاصلاح طلبئہ مظفر پور ، سیتامڑھی ، ویشالی وشیوہر بہار ، دارلعلوم دیوبند

ایڈیٹر :ماہنامہ البیان سجاد لائبریری دارالعلوم دیوبند

جنرل سکریڑی: سجاد لائبریری دارالعلوم دیوبند۔

تعارف

شمس تبریز قاسمی دارالعلوم دیوبند کے جواں سال فاضل اور اردو، انگلش کے مشہور رائٹر ہیں۔2012 میں ایشا کی عظیم درس گاہ دارالعلوم سے  ان کی فراغت ہے ، اس کے بعد انہوں نے دارالعلوم میں ہی تکمیل افتاء اور دوسالہ انگریزی زبان وادب کی تعلیم حاصل کی ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے عربی میں گریجویشن کیا ہے ۔ فی الحال وہ ایم اے اردو میں زیر تعلیم ہیں۔

شمس تبریز قاسمی شروع سے لکھتے ہوئے آرہے ، زمانہ طالب عملی میں بھی انجمن کے تحت نکلنے والے جرائد کے وہ ایڈیٹر رہ چکے ہیں۔ درالعلوم کی مرکزی انجمن سجاد لائبریری میں وہ جنرل سکریٹر ی بھی رہے ہیں ۔

 اب تک ن کے تقریبا 400 سے زائد مضامین ہندوستان ، پاکستان اور دیگر مقامات سے شائع ہونے والے اردو اخبارات اور جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ جنوری 2014 سے بصیرت آن لائن کے لئے خبر درخبر کے عنوان سے یومیہ کالم لکھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ روزنامہ خبریں نئی دہلی اور دیگر اخبارات کے مستقل کالم نگار ہیں۔ انگلش مضامین بھی وہ لکھتے ہیںجو اہم میگزین اور پورٹل میں شائع ہوتے ہیں۔

ان دنون وہ بصیرت میڈیا گروپ کے تحت شائع ہونے والے ہفت روزہ قومی بصیرت اور بصیرت آن لائن میں ایڈیٹر کے
فرائض انجام دے رہے ہیں ۔


*****************************

 

 
You are Visitor Number : 2869