donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Firoz Hashmi
Writer
--: Biography of Firoz Hashmi :--

Firoz Hashmi

تعارف

(نام:    محمد فیروزعالم ابن محمد وزیر عالم (مرحوم ٹیچر

 قلمی نام:     فیروزہاشمی

پیدائش:    ۱۹ نومبر ۱۹۶۷ پٹنہ ضلع میں بہٹا تھانہ کے تحت لئی گائوں میں

 تعلیم:    ابتدائی تعلیم اسلام پور ضلع پٹنہ، میں اپنے والد کے اسکول سے حاصل کی، جو اب نالندہ ضلع میں ہے، مڈل اور ہائی کی تعلیم جامعہ اصلاحیہ سلفیہ، پتھر کی مسجد پٹنہ ۶ سے حاصل کی، عالمیت جامعہ عالیہ عربیہ، مئو ناتھ بھنجن، اترپردیش سے اور فضیلت مدرسۃ العلوم حسین بخش، مٹیا محل دہلی کی ۱۹۸۹میں مکمل کی۔

 ابوالحسن صاحب خوشنویس کے تعاون سے ۱۹۸۶ میں روزنامہ پیاری اردو پٹنہ سے، بطور خوشنویس اپنے کیرئیر کی شروعات کی۔ اس کے بعد دہلی چلے گئے۔ وہاں روزنامہ ان دنوں میں خوشنویسی کرنا شروع کیا اور ساتھ میں فضیلت بھی مکمل کی۔روزنامہ ان دنوں میں کام کرنے کے دوران ہی ترجمہ نگاری، خبروں کی ایڈیٹنگ، لے آؤٹ وغیرہ کا کام اپنے بزرگ ساتھیوں جناب سلیم شیرازی، نسیم عزیز، رحمت اللہ فاروقی وغیرہم کے تعاون سے سیکھی۔ دہلی کے مختلف روزنامے، ہفت روزہ اور ماہنامے میں بطور خوشنویس کام کیا۔ جن میں مساوات، الجمعیۃ، ہمارا قدم، راشٹریہ سہارا وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

 ۱۹۹۴ میں ان پیج اردو بنانے والی کمپنیConcept Software Pvt. Ltd. New Delhi میں بطور اردو پرسن کام کرنا شروع کیا۔ تب سے اب تک اردو دنیاکی ضرورتوں کو بذریعہ ’’ان پیج اردو‘‘ پیش کرنے میں لگے ہیں۔ جن میں طرز تحریر، لغات، فونٹ وغیرہ شامل ہیں۔ مزید تفصیل کے لیے انٹرنیٹ پر دورہ کریں۔یا براہِ راست میرے ای میل پتا پر رابطہ کریں۔

 ان پیج اردو کے لیے مینوول اردو زبان میں۱۹۹۶ میں تیار کیا۔ جس میں کمپیوٹر بارے میں ابتدائی معلومات بھی فراہم کیا۔

 این سی پی یو ایل کے بارہ مراکز کا دورہ کیا اور وہاں کے فیکلٹیز اور طلباء کو ان پیج سے متعلق معلومات فراہم کی۔ ان کے ذریعہ پوچھے گئے سوالات کا جواب دیا۔سو سے زیادہ ڈائرکٹ اور ہزار سے زیادہ اِن ڈائرکٹ افراد کو ان پیج کی تربیت کی۔جن میں پچاس کے قریب ایسے بھی ہوئے جنہوں نے اپنا بزنس کر لیا اور دس سے کچھ زائد لوگ سرکاری محکمہ میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 اردو خواندہ افراد کو کمپیوٹر سیکھنے کے لئے ابتدائی کتاب ’’اردو ڈی ٹی پی‘‘ کے نام ۲۰۰۶ میں پیش کیا جو آج بھی بازار میں آسانی سے دستیاب ہے۔

   پیشہ ورانہ عرصہ میں بھی مختلف قسم کے کورس کئے جن میںانگریزی اردو ٹائپنگ، مختصرنویسی، جامعہ اردو علی گڑھ سےادیب کامل و معلم اردو، طب کے ابتدائی کورسز، وغیرہ۔
  ۲۰۰۱ سے ۲۰۰۷ تک اردو آئی ٹی ماہنامہ ’’نئی شناخت‘‘ کی نگرانی کرتے رہے۔ 

 مختلف سماجی اور علمی موضوعات پر سو سے زیادہ مضامین لکھے جو ہندوستان کے مختلف اخبارات و رسالوں میں شائع ہوئے۔

موجودہ شغل:     فونٹو گرافی، کیلی گرافی، طب و صحت کے میدان میں مصروف

*********************

 
You are Visitor Number : 1078