Name
|
:
|
Feroze Natique Khusro
|
Birth Day
|
:
|
19 November
|
Residence
|
:
|
Karachi, Pakistan
|
High School
|
:
|
Naz High School,Khair Pur,
|
College
|
:
|
Govt.Mumtaz College,Khair Pur, Govt.degree Colege, Sukkur.
|
Qualification
|
:
|
M.A. Urdu, M.A. History,
|
Mobile :
|
:
|
+92 3232589098
|
Email
|
:
|
ferozekhusro@yahoo.com
|
|
مختصر تعارف
نام :۔ فیروز ناطق
قلمی نام:۔ فیروز خسروؔ
خاندانی (ادبی ) پس منظر:۔
والد :۔ ابوالحسنین ناطقؔ بدایونی
والدہ :۔ مسلمہ خاتون نہاںؔؔ
نانا :۔ حکیم راحت علی خاں‘ حاذقؔ امروہوی
تایا :۔ علامہ وامق ؔ بدایونی ( حیدر آباد دکن)
تاریخ پیدائیش:۔ ۱۹۴۴ء (بدایوں) انڈیا
سلسلہء نسب:۔ قاضی صدر الدین (وقت باقی)
قاضیء شہر بدایوں ولد ملک حمیدالدین سبزواری (عہد ِ سلطان غیاث الدین بلبن)۔ تاریخ ِ بنی حمید
مولف مولوی محمد انشاالّہ صدیقی حمیدی بدایونی
مطبوعہ ۱۹۱۷ء (بدایوں) انڈیا
سکونت:۔ ( بعد از ہجرت ۱۹۴۸ء تا ۱۹۷۳ئ):۔
ہمراہ والدین ریاست خیرپور میرس (سندھ)
رہائش حال:۔ کراچی (فون نمبر 0323((2589098 )
E-MAIL:-
(ferozekhusro@yahoo.com)
(feroze_khusro@hotmail.com)
تعلیم :۔ ایم اے(ا ردو) ‘ ایم اے (مسلم ہسٹری)
بی ایس سی وار سٹیڈیز
ہمشیر و برادر:۔
پرویںؔ و جاویدؔ و نسریں‘ؔ پاشا ؔ و آصفؔ ‘ نویدؔ
مسلمہؔ کے لا ل ‘ ناطقؔ کے جگر گوشوں کے نام
حضرتِ ناطق ؔ سے لیتا ہوں میں اصلاحِ سخن
میں کہ ہوں فیروز خسروؔ اُن کا اک ادنیٰ غلام
اہل و عیال:۔
؎ دونوں بیٹوں‘ ایک بیٹی اور بیوی کے طفیل
ہوگئے چاروں ہی روشن میری ہستی کے حروف
(ملازمت:۔ (۱۹۷۳ء تا ۲۰۰۸ئ
۱۹۷۳ء میں پاکستان ائرفورس میں بطور ایجوکیشن انسٹرکٹر شمولیت اختیار کی۔
۱۹۸۱ء بطور فلائینگ آفیسر ‘ پاکستان ائرفورس (ایجوکیشن برانچ ) میں ڈاریکٹ کمیشن حاصل کیا۔ دورانِ ملازمت مختلف تدریسی اور انتظامی عہدوں پر فائز رہے
۱۹۹۹ء میں سکواڈرن لیڈر کے عہدے سے
قبل از وقت ریٹائرمنٹ حاصل کی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اہم (سول) تعلیمی اداروں میں پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر کے فرائض انجام دیتے رہے۔
؎ افتاد کیا پڑی تھی جو سیکھے فنون ِحرب
خسروؔ ترا مقام تو شعر و ادب میں تھا
ؔؔؔؔؔؔؔؔؔؔؔؔ
ذوقِ سخن :۔ والدین کی توجّہ ‘ اد بی ماحول ‘ کتب بینی
ؔؔ؎ حاصل کسی کسی کو ہوئی قدرت ِ سخن
ذوق ِ سخن وگرنہ برابر کا سب میںتھا
(مشاورتِ سخن:۔ والد ِگرامی حضرت ناطق ؔبدایونی (مرحوم
مجموعہء کلام :۔ شاعری (نظم و غزل) کے پانچ مجموعے زیرِ ترتیب
محبوب صنفِ سخن:۔ غزل
محبوب شاعر:۔ میرتقی میرؔ
پسندیدہ شاعر:۔
؎جانے کس دیس جا بسے خسروؔ
غالبؔ و مصحفی ؔ و میرؔ و نظیرؔ
پسندیدہ شعر:۔
جو ہم سے ملنا ہو مل لو کہ ہم بہ نوکِ گیاہ
مثالِ قطرہء شبنم رہے رہے نہ رہے
(نظیرؔ اکبر آبادی)
اپنا منتخب شعر:۔
آنکھ پتھر ہوئی خود اپنی ہی عریانی سے
آئینہ ٹوٹ گیا شدتِ حیرانی سے
********
|